سعودی عرب پر تازہ میزائل حملے کی مذمت

امریکہ، متحدہ عرب امارت اور بحرین نے یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ یمن میں تعینات امریکی سفیر کریسٹوفر ہنرل نے ایک بیان میں کہا کہ حوثی باغی امن کی کوششوں سے بھاگ رہے ہیں۔

حوثی جنگجو(اے ایف پی)

امریکہ، متحدہ عرب امارت اور بحرین نے یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

یمن میں تعینات امریکی سفیر کریسٹوفر ہنرل نے ایک بیان میں کہا کہ حوثی باغی امن کی کوششوں سے بھاگ رہے ہیں۔ ’حوثی باغیوں کا امن کی کوششوں کا مثبت جواب نہ دینا ان سے بھاگنے اور یمن میں خانہ جنگی جاری رکھنے پر اصرار کے مترادف ہے۔‘

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ و عالمی تعاون کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شہری علاقوں پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملے کرنا کھلی دہشت گردی ہے۔

خلیجی ریاست بحرین کی وزارت خارجہ نے بھی یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

برطانیہ اور اسلامی تنظیم او آئی سی نے بھی ان حملوں کی مذمت کی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں بحرینی وزرارت خارجہ نے سعودی عرب کی قیادت میں حوثی شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کی حمایت کی اور کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی حوثی باغیوں کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

دوسری طرف یمن کی آئینی حکموت کے وزیر اعظم معین عبدالملک نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے شہری علاقوں پر حملے اور یمن میں متعدد محاذوں پر عسکری جارحیت میں اضافہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ حوثی اقوام متحدہ کی کوششوں سے ملک میں جنگ بندی کی کوششوں سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔

یمنی وزیراعظم معین عبدالملک نے کہا کہ یمنی حکومت عدن کی انقلابی کونسل کے ساتھ سعودی عرب کی میزبانی میں طے پائے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا تاہم عرب اتحادی فوج اور سعودی محکمہ دفاع نے بروقت کارروائی کر کے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شاہدین نے ریاض میں الصبح دھماکوں کی آوازیں سنیں۔

ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے اپنے ٹی وی پر ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ’سعودی سرزمین پر ایک بڑا حملہ کیا‘ جس میں ریاض اور جنوبی صوبے نجران اور جزان میں عسکری مقامات کو نشانہ بنایا۔ حوثیوں کے مسلح گروپ کے ایک ترجمان یحییٰ ساری نے ’مزید حملے‘ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا