موسم کی خرابی: متحدہ عرب امارات کا پہلا مریخ مشن ملتوی

مریخ کے ماحول کا جائزہ لینے کے مقصد سے 'ہوپ' نامی متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن اب جمع کو لانچ کیا جائے گا۔

دبئی کے محمد بن راشد سپیس سینٹر میں مشن مارسکنٹرول روم۔ (اے ایف پی )

متحدہ عرب امارات نے منگل کو مریخ کی جانب روانہ کیے جانے والے اپنے پہلے تحقیقاتی مشن کو موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کر دیا۔

محمد بن راشد سپیس سینٹر کے مطابق یہ مشن جاپان کی ایک لانچ سائٹ سے روانہ کیا جانا تھا۔

اب یہ مشن جمعہ 17 جولائی کو صبح 12:43 منٹ پر روانہ کیا جائے گا۔ سپیس سینٹر کا کہنا ہے کہ تنے گشیما آئی لینڈ پر موسم خراب ہونے کی وجہ سے مشن کو اپنے مقررہ وقت پر روانہ نہیں کیا جا سکتا۔

مریخ کی جانب بھیجے جانے والے اس تحقیقاتی مشن کے حوالے سے محمد بن راشد سپین سینٹر اور مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز کے درمیان معاہدہ ہوا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس معاہدے کے تحت انسان پائلٹ کے بغیر ایک خلائی مشن، جسے 'ہوپ' کا نام دیا گیا ہے، مریخ کے ماحول کا جائزہ لینے کے لیے روانہ کیا جانا ہے۔

ہوپ نامی یہ خلائی گاڑی تقریباً کار کے حجم کی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق یہ خلائی گاڑی جنوری اور مارچ 2021 کے درمیان مریخ پر پہنچے گی۔ 

اگر یہ مشن کامیاب ہو جاتا ہے تو متحدہ عرب امارات وہ پہلا عرب ملک ہو گا جو کسی دوسرے سیارے تک رسائی حاصل کر سکا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سائنس