منشیات سمگل کرنے والی بلی جیل سے 'فرار'

 سری لنکن جیل حکام نے اس بلی کو مبینہ طور پر منشیات اور موبائل فون سمز جیل کے اندر لاتے ہوئے پکڑا تھا۔

سری لنکا میں جیل سے 'فرار'ہونے والی بلی جس کے گلے میں منشیات کی تھیلی نظر آ رہی ہے (اے ایف پی)

منشیات 'سمگل' کرنے والی ایک بلی سری لنکا کی بڑی جیل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔

 یہ بلی مبینہ طور پر منشیات اور موبائل فون سمز جیل کے اندر لاتے ہوئے پکڑی گئی تھی، جس پر اسے انتہائی سخت سکیورٹی والی جیل میں بند کر دیا گیا تھا۔

خبررساں ادارے اے ایف پی نے مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایاکہ جیل کے انٹیلی جنس حکام نے ہفتے کو بلی کا پتہ لگایا تھا۔

جیل افسرکے مطابق بلی کی گردن پر ایک پلاسٹک بیگ بندھا ہوا تھا جس میں دو گرام کے قریب ہیروئن، دو موبائل فون سم کارڈز اور ایک میموری کارڈ تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

'ارونا'نامی اخبار کے مطابق اتوار کو بلی جیل کے کمرے سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئی۔ جیل حکام نے بلی کے فرار پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں میں جیل کی دیواروں سے منشیات کے چھوٹے پیکٹ، موبائل فون اور ان کے چارجر اندر پھینکے گئے۔ سری لنکا کو منشیات کی سمگلنگ کا مسئلے کا سامنا ہے جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ انسداد منشیات فورس کا عملہ پکڑی گئی منشیات خود فروخت کرنے میں ملوث ہے۔

گذشتہ ہفتے پولیس نے ایک عقاب پکڑا تھا جسے منشیات کے سمگلر دارالحکومت کولمبو کے نواحی علاقوں میں مبینہ طور پر منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا