امریکہ: خاتون کو گم شدہ 25 لاکھ ڈالر کے لاٹری ٹکٹ کی تلاش

لاٹری حکام نے خاتون کو بتایا ہے کہ اگر وہ آٹھ مئی تک اصل ٹکٹ جمع نہ کرا سکیں تو انعام سے محروم ہو جائیں گی۔

کیلی فورنیا میں 27 دسمبر، 2024 کو ایک دکان پر لاٹری ٹکٹ خریدے جا رہے ہیں (اے ایف پی)

پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والی 76 سالہ خاتون مِلڈرِڈ سیمونریلوٹو ایک ایسے لاٹری ٹکٹ کی تلاش میں ہیں جو انہوں نے غلطی سے کھو دیا— اس ٹکٹ پر 25 لاکھ ڈالرز کا انعام نکلا ہے۔

اے بی سی کے شراکتی چینل ڈبلیو ٹی اے ای نے منگل کو رپورٹ کیا کہ سیمونریلوٹو نے مئی 2024 میں مریزویل، پنسلوانیا کے ایک گروسری سٹور سے کیش پانچ کا لاٹری ٹکٹ خریدا تھا۔ 
 
تاہم دو ہفتے بعد جب انہیں پتہ چلا کہ انہوں نے انعام جیتا ہے، تو اس وقت تک وہ اپنا ٹکٹ کہیں رکھ کر بھول چکی تھیں۔
 
بعد ازاں انہیں معلوم ہوا کہ وہ ٹکٹ انہوں نے ایک جیکٹ میں رکھا تھا، جو انہوں نے ویٹرنز آف امریکہ نامی غیر منافع بخش تنظیم کو عطیہ کر دی تھی۔ 
 
یہ تنظیم ملک بھر کے سابق فوجیوں کے لیے عطیات اکٹھے کرتی ہے۔
 
انہوں نے ڈبلیو ٹی اے ای کو بتایا: ’میں حیران رہ گئی، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، کچھ کہہ نہیں سکتی۔ میں اسے واپس کیسے حاصل کروں؟‘
 
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ اب وہ ٹکٹ گم ہو چکا ہے، لیکن شروع میں انہوں نے اسے جیکٹ میں اس لیے رکھا تھا—جو اب عطیہ ہو چکی ہے—تاکہ وہ اسے ’بھول نہ جائیں۔‘
 
سیمونریلوٹو تب سے مختلف مقامی گروسری سٹورز میں ٹکٹ تلاش کر رہی ہیں، جن میں وہ دکان بھی شامل ہے جہاں سے انہوں نے ٹکٹ خریدا تھا۔
 
انہوں نے وضاحت کی ’میں نے شاپ این سیو کے تقریباً 100 چکر لگائے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ کچھ نہیں کر سکتے۔‘
 
لیکن اب ان کے پاس وقت کم رہ گیا ہے۔ لاٹری حکام نے انہیں بتایا کہ وہ آٹھ مئی تک اصل ٹکٹ جمع کرائیں، تب ہی وہ انعام کی حق دار ہوں گی۔
 
لاٹری ٹکٹ پر درج نمبرز یہ ہیں: 14، 22، 33، 35، اور 38 ہیں۔سیمونریلوٹو نے اعتراف کیا کہ وہ نہیں جانتیں کہ جیکٹ کہاں گئی، اس لیے ممکن ہے ٹکٹ اب امریکہ کے کسی بھی حصے میں ہو۔
 
ڈبلیو ٹی اے ای کے مطابق، وہ یہ بھی جانتی ہیں کہ کوئی اور شخص وہ ٹکٹ ڈھونڈ کر کیش کرا سکتا ہے۔
 
انہوں نے کہا: ’میں اور کیا کر سکتی ہوں؟ زور زور سے روؤں اور امید رکھوں کہ کچھ ہو جائے۔ میری سوچ مثبت ہے۔‘
 
پنسلوانیا لاٹری کے مطابق Cash 5 with Quick Cash  ریاست کی واحد لاٹری گیم ہے جو روزانہ ایک بڑی رقم جیتنے کا موقع دیتی ہے اور جس میں تمام رقم ایک ساتھ ملتی ہے۔ اس گیم میں کوئی سالانہ اقساط نہیں ہوتیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری طرف ٹیکساس میں بھی ایک خاتون اپنے لاٹری میں جیتے ہوئے انعام سے محروم ہو رہی ہیں لیکن ایک مختلف وجہ سے۔

آسٹن کی رہائشی ایک خاتون نے، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، 17  فروری کے لاٹری ڈرا کے لیے جیک پاکٹ ایپ کے ذریعے 20 ڈالر کے ٹکٹ خریدے تھے، اور وہ آٹھ کروڑ 35 لاکھ ڈالر کا انعام جیت گئی ہیں۔
 
جیک پاکٹ ایک تھرڈ پارٹی وینڈر ہے جو صارفین کو  آن لائن لاٹری ٹکٹ اور سکریچ آف خریدنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
 
جیت کے سات دن بعد ٹیکساس کے لاٹری حکام نے اعلان کیا کہ وہ دو علیحدہ بڑے انعامات کی تحقیقات آگے بڑھا رہے ہیں، جن کے بارے میں منی لانڈرنگ کے خدشات ہیں۔ 
 
اگرچہ یہ پیش رفت خاتون کی جیت کے بعد سامنے آئی، لیکن اس کے باوجود لاٹری حکام اب بھی انعامی رقم کی ادائیگی روک رہے ہیں۔
 
گذشتہ ماہ وہ خاتون اپنی جیتی ہوئی رقم حاصل کرنے کی امید کے ساتھ آسٹن میں لاٹری کے ہیڈکوارٹر گئیں، لیکن انہیں خالی ہاتھ واپس بھیج دیا گیا۔
 
انہوں نے حال ہی میں آسٹن امریکہ سٹیٹمنٹ کو اپنے وکیل رینڈی ہاؤری کی موجودگی میں بتایا: ’میں مایوسی، اداسی، اور تناؤ کے مراحل سے گزر چکی ہوں، اور اب میں غصے میں ہوں۔ 
 
’میں نے حقیقتاً صرف 20 ڈالر خرچ کیے تھے۔ میں نے ایسا نہیں کیا کہ 26 کروڑ ڈالر لگا کر ہر ممکنہ نمبر کومبینیشن خرید لیتی۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ