آصف علی زرداری کرونا میں مبتلا، حالت بہتر ہے: ایوان صدر

ایوان صدر کی جانب سے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کو اس وقت آئیسولیشن یعنی علیحدگی میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

آصف علی زرداری پاکستان کے 14ویں صدر ہیں (President.gov.pk)

ایوان صدر کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کرونا میں مبتلا ہیں۔

ایوان صدر کی جانب سے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کو اس وقت آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ مختلف ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صدر مملکت کرونا میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی اور صدر مملکت کی حالت بہتر ہے۔

صدر آصف علی زرداری ’جلد ‘ ٹھیک ہو جائیں گے، شرجیل میمن

صدر پاکستان آصف علی زرداری کے کراچی کے ہسپتال میں داخل ہونے کی خبروں کے بعد ان کے قریبی ساتھی اور سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی صحت میں بہتری آ رہی ہے اور وہ ’جلد ہی‘ ٹھیک ہو جائیں گے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، زرداری کو منگل کو سندھ کے شہر نواب شاہ سے کراچی کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جب انہوں نے بخار اور انفیکشن کی شکایت کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صدر زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین بھی ہیں، جو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اتحادی حکومت کا ایک اہم رکن ہے۔

شرجیل میمن نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا: ’صدر آصف علی زرداری کے علاج کے لیے دبئی منتقل کیے جانے کی خبریں درست نہیں ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’ان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے اور انشااللہ وہ بہت جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔‘

منگل کو وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق، شہباز شریف نے صدر زرداری سے رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیرِ اعظم کے دفتر نے شہباز شریف کے حوالے سے کہا: ’پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔‘

آصف علی زرداری کو مارچ گذشتہ سال دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان بنایا گیا تھا۔ وہ اس سے قبل 2008 سے 2013 تک صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

زرداری، جو سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک جاگیردار ہیں، 1987 میں بے نظیر بھٹو سے شادی کے بعد سیاسی منظرنامے پر ابھرے۔

انہیں کرپشن سکینڈلز پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جن کی وجہ سے 1990 میں بے نظیر بھٹو کی حکومت کا خاتمہ ہوا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان