پاکستانی کے معاشی حب کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ آنے والے مٹی کے طوفان نے پورے شہر کو گرد آلود کردیا جبکہ بیشتر مقامات پر سائن بورڈز اور درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے۔
گذشتہ رات آنے والے گرد آلود طوفان کی رفتار تقریباً 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں شہر کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن بھی ٹرپ کرگئی اور بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
دوسری جانب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کی آمدورفت کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔
سوشل میڈیا پر لوگ کراچی میں آنے والے مٹی کے طوفان کے تذکرے کرتے نظر آئے۔
دوسری جانب شوبز سٹارز اور اہم شخصیات نے بھی اپنی ٹوئیٹس میں طوفان کی شدت کے بارے میں بتایا۔
پاکستانی گلوگار، میزبان اور حال ہی میں ’مشن پرواز‘ کے تحت دنیا کا چکر لگانے والے فخر عالم نے لکھا: ’میرے پڑوسیوں کے گھر کے باغ میں رکھا فرنیچر تیز ہواؤں کے باعث اڑتا ہوا ان کی گاڑی کی ونڈسکرین پر جالگا، جس سے وہ ٹوٹ گئی۔‘
ساتھ ہی انہوں نے ہدایت کی: ’برائے مہربانی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے اردگرد کوئی ایسی چیز نہ ہو، جو ہوا کے ساتھ اڑ سکے۔‘
Garden furniture in one of my neighbours house flew like a projectile and crashed into his vehicles windscreen breaking it. Please ensure there are NO free moving objects around you. #Karachi #DustStorm
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) April 14, 2019
گلوگار شہزاد روئے نے اپنی گاڑی کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا: ’ میرے گیراج میں کھڑی گاڑی کا حال، آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ باہر کیا ہو رہا ہوگا۔‘
My car is in a garage ... you can imagine what’s going on outside #DustStorm pic.twitter.com/xjnWxzbsLW
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) April 14, 2019
اداکارہ نادیہ جمیل جو اِن دنوں کراچی میں اپنے کسی پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ مٹی کے طوفان کے دوران شوٹنگ۔‘
صحافی شازیہ حسن نے کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ تیز ہواؤں سے کراچی پریس کلب میں لگا ایک پرانا درخت جڑ سے اکھڑ کر زمین پر آگرا۔
Strong winds in Karachi together with a dust storm uprooted this big old tree at the Karachi Press Club a little while ago. #Karachi #storm #winds #weather #Duststorm pic.twitter.com/AP0aT1HY1y
— Shazia Hasan (@HasanShazia) April 14, 2019
ایک طرف تو لوگ طوفان سے ہونے والی پریشانی کا حال بتاتے نظر آئے، وہیں کچھ لوگوں نے اس موقع پر بھی اپنی حسِ مزاح کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے دلچسپ میمز شیئر کیں اور یہ دکھانے کی کوشش کی کہ گرد آلود طوفان کے باعث کراچی کے شہریوں کا کیا حال ہوگیا ہے۔