جدید دور میں انسانی صحت کے پانچ اہم راز
عصر حاضر میں انسانی صحت کے پانچ اہم معاملات پر کی گئی تحقیقات کا نچوڑ
-
1/5
ویپ اور شیشے کا استعمال بھی کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف منیسوٹا کی تحقیق کے مطابق فارمل ڈی ہائڈ اور دوسرے ایسے بہت سے کیمیائی اجزا انہیں استعمال کرنے والوں کے لعاب میں پائے گئے جو آگے جا کر کینسر کا سبب بنتے ہیں۔
-
2/5
ہم جنس پرست افراد کو دل کے دورے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
بیپٹسٹ ہیلتھ کلینک میامی کی ایک تحقیق کے مطابق ہم جنس پرست افراد میں سگریٹ نوشی کا رجحان زیادہ پایا گیا نیز ان میں ذیابیطس اور دیگر ایسی بیماریوں کے آثار دیکھے گئے جو کمزور دل پر انجام پذیر ہوتی ہیں۔
-
3/5
اگر اپنے کام کے سلسلے میں آپ کو ہر روز ایک لمبا سفر طے کرنا پڑتا ہے تو یہ آپ کے لیے اس سے زیادہ نقصان دہ ہے جتنا آپ سوچتے ہیں۔ نئی تحقیق کے مطابق روزانہ کا لمبا سفر نہ صرف جسمانی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ دماغی چستی میں بھی کمی لانے کا باعث بنتا ہے۔ روزانہ لمبے سفر کرنے والے ان لوگوں کی نسبت 33 فیصد زیادہ ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں جنہیں دفتر یا کام پر جانے کے لیے زیادہ دیر سفر نہیں کرنا پڑتا۔
-
4/5
اگر آپ کا وزن اپنے قد کے حساب سے زیادہ ہے، آپ موٹے دکھائی بھی دیتے ہیں، تو ایسا ممکن نہیں ہے کہ آپ صحت مند ہوں۔
صحت کے نئے معیارات اور 35 لاکھ برطانوی لوگوں پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق چاہے آپ کے خیال میں آپ کا ہاضمہ بہترین ہو اور آپ مکمل چست اور پھرتیلے ہوں، لیکن اگر آپ کا وزن مطلوبہ حد سے زیادہ ہے تو آپ کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
-
5/5
اگر ہم گاڑی یا موٹر سائیکل کی بجائے سائیکل پر دفتر جانا شروع کر دیں تو ہمیں دل کی بیماری یا کینسر ہونے کا خطرہ نارمل آدمی کے مقابلے میں آدھا رہ جائے گا۔
یونیورسٹی آف گلاسگو کی ریسرچ کے مطابق کام پر پیدل جانا بھی صحت کے لیے بے انتہا فائدے رکھتا ہے لیکن بہرحال اس کا مقابلہ سائیکل چلانے کے فوائد سے نہیں کیا جا سکتا۔