بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے گئے ایک خط میں اسلام آباد کے ساتھ خوشگوار تعلقات استوار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
نریندر مودی کے علاوہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے بھی علیحدہ سے ایک خط اپنے پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس سے قبل بھارتی وزیراعظم گذشتہ دنوں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرچکے ہیں جبکہ 30 جولائی 2018 کو عمران خان کے انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی نے انہیں مبارک باد کا ٹیلی فون کیا تھا۔
اسی طرح مئی 2019 میں نریندر مودی کے انتخابات جیتنے اور دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر عمران خان نے انہیں فون کرکے مبارک باد دی تھی۔
دوسری جانب طرح دونوں ملکوں کے درمیان 23 اور 24 مارچ کو آبی مذاکرات بھی ہو رہے ہیں۔
سفارتی سطح پر ان تمام معاملات کو دونوں ممالک کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان اور بھارت سفارتی تعلقات کے درمیان موجود خلا کو پُر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس صورت حال کو صابر نذر نے کارٹون کی صورت میں بیان کیا ہے۔