خواتین کھلاڑیوں کی کوریج: آف کورٹ سرگرمیوں پر زیادہ توجہ کیوں؟

صنفی مساوات کے بارے میں میڈیا کے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ خواتین کی ٹینس کوریج کرتے وقت میڈیا خاندانی اور آف کورٹ سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دیتا ہے جبکہ مردوں کا ٹینس آن کورٹ لڑائیوں اور جسمانی مہارت کو اجاگر کرتا ہے۔ 

(اے ایف پی)

صنفی مساوات کے بارے میں میڈیا کے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ خواتین کی ٹینس کوریج کرتے وقت میڈیا خاندانی اور آف کورٹ سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دیتا ہے جبکہ مردوں کا ٹینس آن کورٹ لڑائیوں اور جسمانی مہارت کو اجاگر کرتا ہے۔ 

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کے مطالعے کے مطابق جس کا عنوان ہے ’میڈیا میں کھیلوں کی صنفی مساوات کی تلاش‘ کے نتائج پیر کو جاری کیے گئے۔

مردوں کے ٹینس مواد کے تناظر میں ’گوٹ (گریٹسٹ آف آل ٹائم)‘ اور ’تاریخ رقم کرنے‘ جیسی اصطلاحات زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔ آن لائن مواد میں خواتین ٹینس کے ارد گرد ہونے والی گفتگو کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پوسٹس میں عمر، صحت اور خاندان پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی گئی۔

اگرچہ مردوں کی کوریج میں توجہ جسمانیت اور ’گوٹ‘ کے قد پر زیادہ ہے، مرد کھلاڑیوں کو زیادہ ایتھلیٹک بتانا ہے جبکہ خواتین کی کوریج ان کی عمر، خاندان اور آف کورٹ زندگی پر بہت زیادہ توجہ مرکوز رہتی ہے۔ 

تحقیق کے مطابق مردوں میں خواتین کے مقابلے میں ’جنگ‘ کی اصطلاح کو بیان کرنے والی اصطلاحات کا حوالہ دینے کا امکان دوگنا ہے۔ مردوں کے ٹینس میں کسی کھلاڑی کی جسمانی مہارت کا ذکر کرنے کا امکان 70 فیصد زیادہ ہوتا ہے اور ایک عورت کے مقابلے میں مرد کھلاڑی کے تناظر میں گریٹسٹ آف آل ٹائم کی عبارت بھی 50 فیصد زیادہ بار ذکر کیا گیا۔

مردوں کے لیے ’تاریخ بنانے‘ کی عبارت کا بھی 40 فیصد زیادہ حوالہ دیا جاتا ہے۔

دوسری طرف، خواتین کی ٹینس کوریج میں مردوں کے مقابلے میں کھلاڑیوں کی مخصوص عمر/ نوعمری/ جوانی کا ذکر کرنے کا رجحان زیادہ ہے۔

ان کی صحت اور علاج کا ذکر کرنے کا امکان بھی دو گنا سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خواتین ٹینس کے نتائج میں کھلاڑی کے خاندان کا حوالہ دینے کا امکان 30 فیصد زیادہ ہے اور خواتین کی کوریج میں ’کیریئر‘ کی اصطلاح کا ذکر تقریباً 50 فیصد زیادہ ہے۔

دیگر نتائج کیا ہیں؟ 

کپڑوں کا ذکر مردوں کے مقابلے میں خواتین کی کوریج میں دوگنا ہوتا ہے اور اگرچہ سماجی مسائل کا مجموعی طور پر ذکر کم ہوتا ہے۔ جو آن لائن مواد کے 0.5 فیصد سے بھی کم پر مشتمل ہوتی ہے لیکن یہ خواتین کے مواد میں زیادہ عام ہیں۔

خواتین کی ٹینس میں جلد کی رنگت کا 11 گنا زیادہ ذکر کیا گیا اور بلیک لائیوز میٹر تحریک کا تین گنا زیادہ ذکر کیا گیا۔

نومی اوساکا، عالمی نمبر دو نے گذشتہ سال سماجی انصاف میں اصلاحات کے لیے مہم چلائی تھی اور یو ایس اوپن میں امریکہ میں مبینہ پولیس یا نسل پرستانہ تشدد کا نشانہ بننے والے سیاہ فام شخص کے نام کے نقاب پہنے تھے۔

مطالعے میں مزید کہا گیا ہے کہ مردوں میں ’خالص مالیت‘ کی بحث زیادہ پائی جاتی ہے اور 'ٹاپ 50 ٹینس کھلاڑیوں' کو گوگل کرنے پر صرف چھ سرچ رزلٹ خواتین کے آتے ہیں۔ 

تاہم مجموعی طور پر مرد اور خواتین ٹینس کھلاڑیوں کے ارد گرد تلاش کے سوالات میں بہت کم اختلافات ہیں۔

مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ ’کھیل سے متعلق تلاش، رشتوں اور خاندان کے ارد گرد تلاش، ان کے اصل ملک میں دلچسپی، عمر، اونچائی اور موجودہ محل وقوع میں بھی اسی طرح کی دلچسپی ہے۔‘

تحقیق کیسے کی گئی؟ یہ اعداد و شمار مارکیٹ ریسرچ فرم ایپسوس موری نے مرتب کیے تھے۔ یہ مطالعہ 2019 اور 2020 سے انگریزی، ہسپانوی اور فرانسیسی زبان میں عوامی طور پر دستیاب ٹینس مواد سے حاصل کیا گیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس