بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک یوٹیوبر کو اپنا کتا ہائیڈروجن غباروں کے ساتھ باندھ کر اڑانے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ان کے سبسکرائبرز بھی اس ویڈیو سے بہت حیران اور پریشان ہوئے ہیں۔
جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم افراد دہلی کے یوٹیوبر گورو شرما کی یہ ویڈیو دیکھ کر بہت رنجیدہ ہوئے تھے۔ یہ ویڈیو انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل ’گورو زون‘ پر اپ لوڈ کی تھی۔
ویڈیو میں گورو شرما کو اپنے کتے کے اوپری جسم کے ساتھ ہائیڈروجن کے غبارے باندھتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد انہیں جانوروں پر ظلم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
Delhi | YouTuber Gaurav Sharma arrested for cruelty to an animal after he posted a video on social media where he floated up a pet dog in the air by tying hydrogen balloons on its back, risking its life: DCP South Atul Thakur
— ANI (@ANI) May 27, 2021
(Pic-Screengrab of the video) pic.twitter.com/jYHKUjMdG3
اپنی وائرل ویڈیو میں گورو شرما کو یہ کہتے سنا جا سکتا تھا کہ ’کتے کا بالائی حصہ اڑنا شروع ہو گیا ہے۔‘ جس کے بعد انہیں اپنے پالتو کتے سے بندھے غباروں سے جڑے دھاگوں کو کھینچتے دیکھا گیا۔
لوگوں کی جانب سے غم و غصے کے بعد انہوں نے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کرتے ہوئے اپنے سبسکرائبرز سے معافی مانگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کتا ان کے ’بچے‘ جیسا ہے۔
تین دن قبل انہوں نے اپنے دفاع میں ایک اور ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ’اپنے کتے کو اڑانے‘ سے قبل تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ویڈیو بنانے سے پہلے میں نے تمام حفاظتی اقدامات کیے تھے۔ میں نے یہ اپنی ویڈیو میں بھی کہا تھا لیکن یہ حصہ اپ لوڈ نہیں کیا تھا کیونکہ اس سے میری ویڈیو کا دورانیہ بڑھ جاتا۔ یہ میری غلطی تھی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا: ’میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ میں نے وہ ویڈیو تمام حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھ کر بنائی تھی، لیکن غلط مواد اپ لوڈ ہو گیا جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جنوبی دہلی کے ڈپٹی پولیس کمشنر اٹل ٹھاکر نے یوٹیوبر کو جانوروں کے ساتھ ظلم کرنے اور کتے کی جان خطرے میں ڈالنے پر گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔
گورو شرما کے یوٹیوب پر 40 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ گورو کی والدہ، جو ان کی ویڈیوز میں اکثر ظاہر ہوتی رہتی ہیں، کے خلاف بھی جنوبی دہلی کے مالویا نگر پولیس سٹیشن میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اب ڈیلیٹ کر دی گئی اس ویڈیو میں ایک موقعے پر ہلکے بھورے رنگ کے پومرانین کتے کو غباروں کی مدد سے دوسری منزل پر موجود بالکونی تک اڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کتے کو اس مشکل صورت حال میں ڈالنے پر گورو شرما پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
ایک صارف سورمیا شکلا نے ان کی یوٹیوب ویڈیو پر کمنٹ کیا: ’یہ کتا صاف طور پر خوف زدہ دکھائی دیتا ہے اور انہیں اس بات کا احساس تک نہیں ہے۔‘
ایک اور صارف پوروا پنٹ نے لکھا: ’آپ اسے کونٹینٹ (مواد) کہتے ہیں؟‘
Delhi YouTuber Gaurav Sharma arrested for cruelty to animal
— Pushpendra Pandey (@pushpendra1191) May 27, 2021
He & his mother floated up his pet dog in the air by tying hydrogen balloons on its back, risking its life
अब दिल्ली पुलिस इसको मोर बनाएगी
What a kind of sick demented person would do something like this #delhi pic.twitter.com/dPOE56Oy4N
اپنی معذرت پر مبنی ویڈیو میں گورو شرما کا کہنا تھا: ’میں معذرت خواہ ہوں کہ اگر آپ ڈالر کی ویڈیو دیکھنے کے بعد برا محسوس کر رہے ہیں۔ میں ایسی کوشش دوبارہ نہیں کروں گا۔ جو ایسی چیزوں سے متاثر ہو رہے ہیں وہ براہ مہربانی ایسے مواد سے متاثر نہ ہوں۔ اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں تہہ دل سے معافی چاہتا ہوں۔‘
لیکن ان کی معافی کتے کے دفاع میں سامنے آنے والے سبسکرائبرز کا غصہ کم نہیں کرسکی۔
ایک صارف آہلی بوس نے یوٹیوب پر کمنٹ کیا: ’آپ کتے کو کشش ثقل کے خلاف جانے پر کیوں مجبور کر رہے تھے؟ کس لیے؟ لطف لینے کے لیے؟ ڈالر لا چار نظر آ رہا تھا۔ وہ نہیں جانتا تھا کہ کیا ہو رہا ہے؟ آپ کو لگتا ہے یہ مزاحیہ تھا؟‘
© The Independent