آن لائن ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اور ویڈیو آن ڈیمانڈ سٹریمنگ سروس ایمازون پرائم ویڈیو نے یورپ میں اپنی سٹریمنگ کا معیار کم کر دیا ہے۔
اس قدم کا مقصد انٹرنیٹ کے نظام کو مدد فراہم کرنا ہے تاکہ کرونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں سائبر ٹریفک میں اضافے کے مسئلے سے نمٹا جا سکے۔
یوٹیوب نے ایک بیان میں کہا: 'ہم یورپ میں تمام ٹریفک کو بنیادی معیاری ریزولوشن پر منتقل کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔'
پرائم ویڈیو کے ترجمان نے کہا کہ پلیٹ فارم عالمی حکام اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے مل کر کام کر رہا ہے تاکہ 'نیٹ ورک پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔'
آنے والے ہفتوں میں انٹرنیٹ پر دباؤ میں اضافہ ہو جائے گا۔ جمعے سے برطانیہ بھر میں زیادہ تر طلبہ کے لیے سکول بند ہو جائیں گے جس کے بعد گھر میں موجود مزید لاکھوں افراد ویڈیو سٹریمنگ اور آن لائن کھیلوں کے پلیٹ فارم استعمال کریں گے۔
انٹرنیٹ میں بڑے پیمانے پر تعطل اور لازمی مواصلاتی سروسز کے بند ہوجانے کے حوالے سے تشویش پیدا ہونے کے بعد برطانوی ٹیلی مواصلاتی کمپنی بی ٹی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اس کا براڈبینڈ نیٹ ورک ٹریفک میں اضافے کے مسئلے سے نمٹ سکتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بی ٹی کے چیف ٹیکنالوجی افسرہوورڈ واٹسن نے جمعے کو ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا: 'برطانیہ دنیا کی جدید ترین ڈیجیٹل معیشتوں میں سے ایک ہے، اس لیے ہم اپنے نیٹ ورکس میں گنجائش رکھتے ہیں کہ وہ ویڈیو گیمز اور زیادہ بینڈ وڈتھ استعمال کرنے والی دوسری ایپلی کیشنز پر ہماری اعلیٰ معیار کی سٹریمنگ کر سکیں۔'
'کرونا وائرس کی وبا ہمارے نیٹ ورکس کے استعمال کے طریقے میں تبدیلیوں کا سبب بن رہی ہے۔ ہم ان تبدیلیوں کی توجہ کے ساتھ نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر تیزی سے جواب دے سکیں۔'
'تاہم برطانیہ میں ٹیلی مواصلات کے نظام کا بنیادی ڈھانچہ گنجائش کے اعتبار سے پوری طرح حد کے اندر ہے اور طلب میں اضافے کی صورت میں کافی گنجائش رکھتا ہے۔'
انڈسٹری کے دوسرے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی میں مزید تعطل روکنے کے لیے اقدامات ناکام ہو سکتے ہیں۔
گلوبل ڈیٹا کی ڈائریکٹر ایماموہرمیکلیون نے زیادہ بینڈ وڈتھ استعمال کرنے والے دوسرے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ بھی اسی قسم کے اقدامات کریں۔
آن لائن ویڈیو گیم پلیٹ فارم کو حالیہ ہفتوں میں پہلے ہی صارفین کی تعداد میں اضافے کے مسئلے کا سامنا ہے۔ یہ وہ رجحان ہے جس میں کرونا وائرس کا بحران بڑھنے سے اضافے متوقع ہے۔
ڈیسک ٹاپ گیمنگ سوفٹ ویئر'سٹیم' نے ہفتے کے اختتام پر ایک ہی وقت میں صارفین کی سب سے زیادہ تعداد کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ دو کروڑ سے زیادہ صارفین نے بیک وقت یہ پلیٹ فارم استعمال کیا۔
ایماموہرمیکلیون نے کہا: 'نیٹ فلکس اور (یوٹیوب کی مالک) کمپنی الفابیٹ نے اس سمجھوتے اور عندیے کے ساتھ انڈسٹری میں اعلیٰ قیادت کا مظاہرہ کیا ہے لیکن آن لائن گیمنگ کی سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ اب اس عمل کی پیروی کریں۔
'اگرچہ یورپ میں ویڈیو سٹریمنگ گھروں کی انٹرنیٹ ٹریفک کا بہت بڑا حصہ ہے، انٹرایکٹو آن لائن گیمنگ نیٹ ورک پر زیادہ بوجھ کے معاملے میں کافی بڑا خطرہ ہے۔'
'کرونا وائرس کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کی صورت میں موبائل ٹیکنالوجیز کے استعمال میں اضافے کے اثرات حکومت اور موبائل ٹیکنالوجی مارکیٹ کے معاملات کے لیے اہم ہوں گے۔'
© The Independent