انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی کی جانب سے 2024 سے 2031 تک کے مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ اور مردوں ہی کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو بھی دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 2027 اور 2031 میں ہونے والے مردوں کے 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں شامل ٹیموں کی تعداد 14 ہو جائے گی اور میچوں کی تعداد بھی 54 ہو گی۔
اس کے علاوہ 2024، 2026، 2028 اور 2030 میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹیموں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گی اور 55 میچ کھیلے جائیں گے۔
چیمپیئنز ٹرافی کا بھی ایک مرتبہ پھر شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اب یہ آئی سی سی ایونٹ 2025 اور 2029 میں ہوگا جس میں آٹھ ٹیمیں ہی شامل ہوں گے اور اس ایونٹ کے فارمیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پرانے فارمٹ کو متعارف کروایا گیا ہے جیسا کہ 2003 کے عالمی مقابلوں میں دیکھا گیا تھا۔
اب کی بار بھی عالمی کپ میں سات، ساتھ ٹیموں پر مشتمل دو گروپ ہوں گے، ہر گروپ سرفہرست تین ٹیمیں سپر سکس سٹیج کے لیے کوالیفائی کریں گے اور اس کے بعد سیمی فائنلز اور فائنل مقابلے ہوں گے۔
اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پانچ، پانچ ٹیموں پر مشتمل چار گروپس ہوں گے اور ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر ایٹ سٹیج کے لیے کوالیفائی کر سکیں گی۔