پاکستان کے وزیر خزانہ شوکت ترین آج شام ملک کا 74 واں وفاقی بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں۔
یہ پیش کیا جانے والا وفاقی بجٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تیسرا بجٹ ہوگا۔
کیا مہنگا ہوگا اور کیا سستا، یہ تو معلوم نہیں تاہم وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایک ٹویٹ میں ’امیدیں‘ تو دلائی ہیں۔
شوکت ترین نے گذشتہ روز اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان گذشتہ چند سالوں خصوصاً کرونا کے دوران غذائی اجناس کو برآمد کرنے کے بجائے درآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے جس کی وجہ سے کھانے پینے کی عام اجناس مہنگی ہوئی ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
لیکن دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ’آج سب خوش ہو جائیں گے۔‘
عام آدمی جن میں تنخواہ دار اور ٹیکس دہندگان طبقہ شامل ہے، وہ اس بجٹ کو کیسے دیکھتے ہیں، صابر نذر کی نظر سے دیکھیے۔