کیا آپ تھپڑ کھانے کے بعد ٹھیک ہیں؟ بچے کا فرانسیسی صدر سے سوال

ایک سکول کے دورے کے دوران اچانک پوچھے گئے اس سوال پر صدر میکروں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ ٹھیک ہیں لیکن ایسا واقعہ ہونا اچھی بات نہیں۔

صدر میکروں کو کچھ دن قبل ملک کے جنوب مشرق میں تائین ہرمیٹیج میونسپلٹی کے دورے پر ایک شخص نے تھپڑ مار دیا تھا (اے ایف پی فائل فوٹو)

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں کے لاسوم صوبے کے دورے پر ایک بچے نے انہیں ایک سوال پوچھ کر حیران کر دیا۔

العریبیہ اردو کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے نے ان سے پوچھا جناب صدر ایک شہری سے تھپڑ کھانے کے بعد آپ کے مزاج کیسے ہیں؟

خیال رہے کہ صدر میکروں کو کچھ دن قبل ملک کے جنوب مشرق میں تائین ہرمیٹیج میونسپلٹی کے دورے پر ایک شخص نے تھپڑ مار دیا تھا۔

فرانسیسی اخبار ’لی فیگارو‘ نے جمعرات کو خبر دی کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میکروں خطے کے بوائس ڈی پکارڈی قصبے کے ایک سکول کا دورہ کر رہے تھے۔

ایک طالب علم نے ٹیلی ویژن کیمروں کے سامنے کھڑے ہو کر بات کرنے کی اجازت طلب کرنے کے لیے انگلی اٹھائی۔

اس نے پوچھا کیا آپ تھپڑ کھانے کے بعد ٹھیک ہیں؟ اس پر صدر میکروں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا وہ ٹھیک ہیں، یہ مذاق نہیں تھا اور یہ اچھی بات نہیں۔

پھر انہوں نے بچے کو مزید کہا کہ کسی کو اس طرح تھپڑ مارنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا، یہاں تک کہ سکول کے صحن میں بھی اچھا نہیں، جس نے مجھے تھپڑ مارا وہ ٹھیک نہیں تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے فرانس کے بی ایف ایم ٹیلی ویژن کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ عدالت نے صدر میکروں کو تھپڑ مارنے والے شہری کو چار ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

سزا پانے والے 28 سالہ فرانسیسی شہری دیمیئن تاریل بے روز گار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دائیں بازو سے ہمدردی رکھتے ہیں۔

ٹیلی ویژن کے مطابق عدالت نے تاریل کو 18 ماہ قید کی سزا دی لیکن اس میں سے 14 ماہ کی سزا معطل کر دی گئی۔

اس سے پہلے جنوبی فرانس کے شہر والنس میں تاریل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اس لیے تھپڑ مارا کہ صدر میکروں ان تمام معاملات کی حمایت میں کھڑے تھے جو فرانس میں گل سڑ چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ