وزیراعظم عمران خان کے جنید صفدر کے متعلق دیے گئے حالیہ بیان سے شروع ہونے والی لفظی تکرار سوشل میڈیا پر بھی پہنچ گئی۔
وزیر اعظم نے مریم صفدر کے بیٹے جنید صفدر کو ایک جلسے کے دوران تنقید کا نشانہ بنایا تو مریم نواز نے اس کا جواب بھی ایک جلسے میں ہی دیا اور عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلمان پر تنقید کی۔
مریم نواز نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’وہ (جنید صفدر) تو آج وہاں کی پولو ٹیم کا کپتان بن کر پاکستان کی عزت میں اضافہ کر رہا ہے۔ وہ (عمران خان) کہتا ہے کہ نواسہ باہر جا کر پولو کھیل رہا ہے، وہ بچوں کو بھی نہیں بخشتا۔۔۔ وہ کہتا ہے اس (جنید) کے پاس پولو کے پیسے کہاں سے آئے ہیں۔‘
’میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی تھی لیکن جیسی بات کرو گے منہ توڑ جواب ملے گا اب۔۔۔ وہ (جنید صفدر) نواز شریف کا نواسہ ہے، وہ گولڈ سمتھ کا نواسہ نہیں ہے۔وہ یہودیوں کی گود میں نہیں پل رہا۔‘
My kids are “being raised in the lap of the Jews,” announced @MaryamNSharif today.
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) July 19, 2021
I left Pakistan in 2004 after a decade of antisemitic attacks by the media & politicians (& weekly death threats & protests outside my house). But still it continues https://t.co/TGjUxfT1gC
مریم نواز کے اس بیان پر وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے ٹوئٹر پر ردعمل دیا اور کہا کہ ’مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پرورش پا رہے ہیں۔ ایک دہائی تک سیاستدانوں اور میڈیا کی جانب سےالزامات برداشت کرنے اور ہفتہ وار قتل کی دھمکیوں اور گھر کے باہر احتجاج کے بعد میں نے 2004 میں پاکستان چھوڑ دیا تھا۔ مگر اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔‘
I have absolutely no interest in you, your sons or your personal lives because I have better things to do and say but if your ex drags in families of others out of spite, others will have nastier things to say. You have only your ex to blame. https://t.co/DxoUqwjoTn
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 20, 2021
اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تحریر کیا: ’ مجھے آپ کی اور آ پ کے بیٹوں کی ذاتی زندگیوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ میرے پاس کرنے اور کہنے کو اور بہت کچھ ہے۔ ‘
انہوں نے مزید تحریر کیا کہ ’ اگر آپ کے سابق شوہر دوسروں کے خاندانوں کو بلاوجہ اپنی گفتگو میں لائیں گے تو دوسروں کے پاس بھی کہنے کواس سے بدتر موجود ہے۔ آپ صرف اپنے شوہر کو ہی موردِ الزام ٹھہرا سکتی ہیں۔‘
اتوار کے روز عمران خان نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ کمزور جیلوں میں جائے اور طاقتور این آر او لے ، باہر جا کر بیٹھ جائے اور اپنے پوتے کا پولو میچ دیکھے، پوتا جو برطانیہ میں پولو میچ کھیل رہا ہے، میرے سے پوچھیے۔۔۔‘
’ آپ کے کشمیر سے کتنے لوگ باہر رہتے ہیں، میں آپ کے کتنے رشتہ داروں سے لندن اور مانچسٹر میں ملا ہوں، کبھی اُن سے پوچھیں کہ وہاں کس طرح کا انسان پولو کھیل سکتا ہے تو وہ آپ کو بتائیں گے کہ یہ بادشاہوں کا کھیل ہے۔ یہ عام آدمی نہیں کھیل سکتا۔‘
وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا : ’وہاں (برطانیہ میں) گھوڑا رکھنے اور پولو کھیلنے کے لیے بڑا پیسہ چاہیے۔ تو یہ بتائیں کہ پوتا جی کے پاس اتنا پیسہ کدھر سے آیا؟ یہ آپ کا پیسہ ہے، یہ یہاں سے باہر گیا ہے۔‘
مریم اور جمائما کی ’ٹوئٹر وار‘ میں سوشل میڈیا صارفین بھی کود پڑے۔ کوئی جمائما کا ساتھ دیتا نظر آیا تو کسی نے مریم نواز کے موقف کی تائید کی۔
عمران نے بلکل سچ کہا 1500 ریال پہ نوکر کا بیٹا بادشاہوں والا کھیل کیسے کھیل رہا؟
— Ali (@itzs_Ali) July 20, 2021
ٹوئٹر صارف عمر نے تحریر کیا کہ ’ عمران نے بالکل سچ کہا 1500 ریال پہ نوکر کا بیٹا بادشاہوں والا کھیل کیسے کھیل رہا؟
Absolutely not ! It was Imran Khan who blabbered 2 days back and that too taking names of the children of opposition leaders , please correct yourself Safa ! Imran Khan dragged Junaid Safdar into his speech just to hear a wow from the audience, the Jalsa had a very low count btw
— Shahzer Ahmad Alvi (@AhmadShahzer) July 20, 2021
شاہزر نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’غلطی عمران خان کی ہے، دو روز قبل انہوں نے ہی حزب اختلاف کے نمائندوں کے بچوں کا ذکر اپنی تقریر میں کیا تھا۔
Dignity and morality are disappearing in Pakistan's politics which is unfortunate. It is not healthy way for Maryam Nawaz to drag Jaima into Pakistani politics.
— Muhammed Faisal (@Intl_Mediatior) July 20, 2021
محمد فیصل نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ ’مریم نواز کی جانب سے جمائما کو پاکستان کی سیاست میں گھسیٹنا ٹھیک نہیں ہے۔‘
بہترین جواب۔اگر اتنی تکلیف ہے تو اپنے سابقہ شوہر کو منع کریں کہ وہ کسی اور کی اولاد کو سیاست میں مت گھیسٹیں اگر اپنی اولاد کے لیے یہ بولنے کا حق رکھتی ہیں تو آپ کو بھی اُتنا ہی حق حاصل ہے۔
— سمى عباسى (@abbasikhan54) July 20, 2021
ٹوئٹر صارف سمی عباسی نے تحریر کیا : ’مریم نواز نے بہترین جواب دیا، اپنے سابقہ شوہر کو منع کریں کہ وہ کسی اور کی اولاد کو سیاست میں مت گھسیٹیں اگر اپنی اولاد کے لیے یہ بولنے کا حق رکھتی ہیں تو آپ کو بھی اُتنا ہی حق حاصل ہے۔‘