2024 کے بہترین پاکستانی ٹک ٹاکرز کے درمیان مقابلہ

ٹک ٹاک نے 2024 کے دوران بہترین مواد بنانے والے پاکستانی ٹک ٹاکرز کے درمیان مقابلے کا اعلان کیا ہے، جس کا فیصلہ ووٹنگ کی بنیاد پر ہو گا۔

پاکستانی ٹک ٹاکرز، جنت مرزا، ذوالقرنین سکندر اور اریکا حق(انسٹاگرام)

صارفین کو مختصر ویڈیوز بنانے اور شیئر اور دیکھنے کے مواقع فراہم کرنے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستان میں 2024 کے لیے بہترین مواد بنانے والے افراد کو نامزد کیا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال پاکستان میں مواد بنانے والے افراد کو نو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ان کیٹگریز میں کریئٹر آف دی ایئر، ایمرجنگ کریئٹر آف دی ایئر، لانگ فارم کانٹنٹ کریئٹر آف دی، فوڈ کریئٹر آف دی ایئر، انٹرٹینمنٹ کریئٹر آف دی ایئر، بیوٹی اینڈ فیشن کریئٹر آف دی ایئر، ٹویول کریئٹر آف دی آیئر، سوشل امپیکٹ کریئٹر آف دی ایئر، اور او جی کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹگریز شامل ہیں۔

ٹک ٹاک نے ان افراد کے لیے ووٹ ڈالنے کا آخری وقت 10 فروری رات 11:59 تک مقرر کیا ہے اور صارفین سے ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

اس رپورٹ میں ٹک ٹاک نے جن افراد کو ووٹنگ کے لیے نامزد کیا ہے ان میں سے سب سے زیادہ فالونگ والے 10 ٹک ٹاکرز اور ان کے مواد کا جائزہ پیش کیا جا رہا ہے۔

جنت مرزا

پاکستانی ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا دو کروڑ 55 لاکھ فالوررز کے ساتھ اس فہرست میں سب سے آگے ہیں۔

وہ اپنے اکاؤنٹ پر مزاحیہ، روز مرہ کی اور ماڈلنگ کی ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں۔

ذوالقرنین سکندر

ایک کروڑ 80 لاکھ فالوورز کے ساتھ ذوالقرنین سکندر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہ اپنے اکاؤنٹ پر زیادہ تر مزاحیہ ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں۔

سد مسٹر ریپر

ایک کروڑ 28 لاکھ فالوورز کے ساتھ سد مسٹر ریپر بھی بہترین کانٹینٹ کریئٹر کی دوڑ میں شامل ہیں۔ وہ زیادہ تر مزاحیہ اور نقالی پر مبنی ویڈیوز بناتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اریکا حق

ماڈل اور اداکارہ اریکا حق ایک کروڑ 21 لاکھ فالورز کے ساتھ ٹاپ ٹین ٹاکرز کی فہرست کا حصہ ہیں۔ وہ اپنے اکاؤنٹ پر زیادہ تر ماڈلنگ اور اداکاری پر مبنی ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں۔

مسٹر بیٹری

98 لاکھ فالوورز کے اکاؤنٹ کے مالک مسٹر بیٹری زیادہ تر مزاحیہ ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں۔

حارث علی

89 لاکھ فالورز کے ساتھ حارث علی بہترین مواد بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ وہ زیادہ تر اداکاری پر مبنی مزاحیہ ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں۔

زنیر کمبوہ

سیاحتی معلومات اور پاکستان کے خوبصورت مقامات کو دنیا تک پہنچاتے زنیر کمبوہ 51 لاکھ فالوورز رکھتے ہیں۔

سلمان نعمان

31 لاکھ فالوورز کے اکاؤنٹ والے سلمان نعمان زیادہ تر مزاحیہ ویڈیوز کرتے ہیں۔

کین ڈول دبئی

ماڈلنگ اور سماجی معاملات پر بات کرنے والے کین ڈول کے 16 لاکھ فالوورز ہیں۔

سموسی ہمنا

15 لاکھ فالوورز کے اس اکاؤنٹ پر ہمنا بیوٹی کانٹینٹ پر مبنی ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں جہاں وہ صارفین کو میک اپ اور سجنے سنورنے سے متعلق آگاہ کرتی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل