گلوکار اور اداکار کے بعد عاطف اسلم کا ’وی لاگر ورژن‘

مشہور گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے یوٹیوب پر وی لاگنگ شروع کرنے پر مداح بہت خوش ہیں۔

عاطف اسلم نے اپنا پہلا وی لاگ یوٹیوب پر 12 جنوری، 2025 کو شیئر کیا (عاطف اسلم/ یوٹیوب چینل)

دو دہائیوں سے موسیقی کی دنیا کے سپر سٹار عاطف اسلم نے وی لاگنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

ان کا پہلا وی لاگ 12 جنوی، 2025 کو ان کے یوٹیوب چینل ’عاطف اسلم‘ پر پبلش ہوا جسے اب تک ڈھائی لاکھ ویوز مل چکے ہیں۔

عاطف کے اس پہلے وی لاگ کو سوشل میڈیا انفلوئنسر یوخانو نے عکس بند کیا۔

انہوں نے اس وی لاگ پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’ان کے گانے سن کر بڑے ہونے سے لے کر میرے بچپن کے ہیرو کے پہلے وی لاگ کی شوٹنگ اور ہدایت کاری کرنا، میری خواہش پوری ہونے کا لمحہ ہے۔‘

 

14 منٹ 59 سکینڈز کے اس وی لاگ کو عاطف اسلم کے گانے ’یہ میری کہانی‘ سے شروع کیا گیا جبکہ عاطف نے خود اپنے مداحوں کو ’میری زندگی میں خوش آمدید‘ کہہ کر ویلکم کیا۔

انہوں نے اس وی لاگ میں جہاں اپنے کیریئر کے بارے میں بات کی، وہیں اپنے مستقبل کے منصوبوں اور خواہشات کے بارے میں بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ’ان کے فیورٹ اداکار ڈنزل واشنگٹن نے کہا تھا کہ زندگی کے پہلے حصے میں انسان سیکھتا ہے، پھر کماتا ہے اور پھر واپس کرتا ہے، اور مجھے لگتا ہے اب میرا وقت لوگوں کو واپس کرنے کا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وی لاگ میں عاطف اسلم نے اپنے منصوبے ’ بارڈر لیس ورلڈ‘ کے بارے میں بتایا کہ اس کے پہلے سیزنز میں پانچ سے چھ اقساط ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی ایسا انسان جس کے پاس تھوڑا سی صلاحیت ہے، موسیقی، شاعری، وڈیوگرافی، ہدایت کاری یا اداکاری کی، میں ان کے لیے یہاں موجود ہوں، وہ مجھ سے رابطہ کر سکیں گے اور وہ انہیں کولبریشن کے لیے بلائیں گے۔

وی لاگ پر ان کے مداحوں کا خوب ردعمل آ رہا ہے۔  زوہا ملک نے لکھا ’کیا اب ہم وی لاگر عاطف اسلم کہہ سکتے ہیں؟ ایک گلوکار اور اداکار کے بعد یہ عاطف اسلم کا وی لاگر ورژن۔‘

 


طیب نامی صارف نے کہا کہ ’انہوں نے زندگی میں پہلی بار کسی کا پورا وی لاگ دیکھا ہے۔‘

 

عبداللہ نے اپنے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاطف کو مزید وی لاگ بنانے چاہییں جس میں انہیں اپنی زندگی کے تجربات لوگوں سے شئیر کرنے چاہییں۔

نورا آرفین نے یوخانو کے کمنٹ پر رپلائی کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ ’رکنا نہیں، ہمیں اور بھی وی لاگز چاہییں۔‘


عاطف اسلم کے اس پہلے وی لاگ میں اور بھی کئی نامور شخصیات کی جھلک دیکھنے میں ملی، جن میں حمزہ علی عباسی، ماورا حسین، بلال لاشاری اور علی سیٹھی شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل