ہم نے بہت سے لوگوں کو یہ کہتے سنا ہےکہ کوئی کام چھوٹا نہیں ہوتا۔ اس کہاوت کو عملی جامہ پہنانے والے این ای ڈی یونیورسٹی میں سول انجینیئرنگ کے طالب علم کا نام ہے منیب ناگوری۔
منیب نے اپنے اسکول کے دو دوستوں کے ساتھ مل کر لِمکا اور گولہ بنانے کا کام شروع کیا۔ ملیر کراچی میں گولہ دا لِمکا کے نام سے ان کا اپنا اسٹال ہے جہاں تینوں ساتھی اکثر ہی مصروف نظر آتے ہیں۔
۔گرمیوں کے موسم میں ان کا لِمکا اور گولہ کافی پسند کیا جاتا ہے اور سٹال کے سامنے اکثر رش لگا رہتا ہے۔
منیب بچپن سے ہی کافی محنتی رہے ہیں۔ انہوں نے بزنس کرنے کا آغاز موبائل چارجر بیچنے سے کیا۔ اس سے پہلے بھی وہ دو اسٹارٹ اپ بزنس کر چکے ہیں، پرنٹویرا printvera کے نام سے آن لائن پرنٹنگ سروس اور Traffic food ٹریفک فوڈ کے نام سے فاسٹ فوڈ کا بزنس۔
انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے منیب کا کہنا تھا کہ entrepreneurship ہمارے ملک کی معیشت اور نوجوانوں کے مستقبل کے لئے بہت اہم ہے۔