صابحہ شیخ کا تعلق خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے جہاں خواتین کے لیے نوکریوں کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں۔
صحافت میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد صابحہ کے لیے عورت ہونے کے ناطے نہ صرف نوکری کرنا مشکل تھا بلکہ برقع پہننے کی وجہ سے عملی صحافت میں بھی رکاوٹیں تھیں۔ عملی صحافت میں اجنبی لوگوں کے ساتھ پالا پڑنا معمول ہے۔
صابحہ نے صحافت کے روایتی طریقوں سے ہٹ کر موبائل کے ذریعے ڈیجیٹل سپیس میں صحافت کا راستہ اپنایا۔ نہ برقع ترک کیا نہ صحافت چھوڑی اور اپنے لیے نیا مقام پیدا کیا۔