ماہِ رمضان میں کوئٹہ کے نوجوانوں سمیت بلوچستان بھر کے کھلاڑیوں کے لیے افطار کے بعد سحری تک فٹ بال، کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے میدان سجائے جاتے ہیں۔ کھلاڑی اور تماشائی اِن نائٹ ٹورنامنٹس میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔
کوئٹہ میں ان دنوں ’یار محمد خان بڑیچ نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ‘ جاری ہے۔ ٹورنامنٹ میں بلوچستان بھر سے 100 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان میں کوئٹہ سمیت چمن، نوشکی اور دیگر علاقوں سے ٹیمیں شامل ہیں۔
منتظمین کے مطابق رات کے وقت میچز کروانے کا مقصد رمضان میں تماشائیوں کو بہتر تفریح فراہم کرنے کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔