کِیا سپورٹیج 2023 کیسی ہے؟

کیا سپورٹیج کا 2023 ماڈل کافی بڑی تبدیلیوں کے ساتھ امریکہ میں بدھ کو پیش کیا جانا ہے۔

کیا سپورٹیج 2023 کی ایک جھلک (سی نیٹ ڈاٹ کام)

کیا سپورٹیج 2023 سامنے آنے والی ہے۔ اس کمپنی نے گذشتہ ہفتے نئی ایس یو وی کو بدھ (27 اکتوبر) کو امریکہ میں لانچ سے پہلے ہلکا سا شو آف کیا ہے۔

یہ سب زبردست اور ٹرینڈی ہے، لیکن نوٹ کریں کہ اس گاڑی کو مکمل طور پر دیکھا جا چکا ہے کیونکہ کیا اسے اس سال کے شروع میں عالمی سطح پر سامنے لائی تھی۔ دیگر لفظوں میں بہت زیادہ حیرت کی توقع نہ کریں۔

سپورٹیج کا 2023 کا ماڈل اپنے تمام نئے فیچرز کے ساتھ کمپیکٹ ایس یو وی کی پانچویں جنریشن کے طور پر آنے والی ہے۔ ایک نئے ڈیزائن، اعلیٰ درجے کی کیبن، مزید ٹیکنالوجی، اور نئی طاقت کے ساتھ اس گاڑی کی توقع کی جا رہی ہے۔

اگر آپ سپورٹیج کے غیرمعمولی ڈیزائن کے پرستار ہیں تو یہ کوئی بری بات نہیں ہے۔ یہ مستقبل کی سمت اسی طرح کا قدم ہے جو ہونڈائی اپنے تازہ ترین ٹوسان ماڈل میں اٹھا چکی ہے۔ لیکن سپورٹیج کا اپنا ایک احساس ہے، جس کی گول مول فرنٹ لائٹس، ایک بڑے ٹائیگر کی ناک نما فرنٹ گرل اور اس کے کچھ منظر کیا ای وی 6 کی یاد دلاتے ہیں۔

سپورٹیج کی پچھلی نسل کے مقابلے میں 2023 ماڈل کا ڈیزائن کہیں زیادہ جارحانہ ہے۔ سامنے کی سب سے واضح خصوصیات سپورٹیج کی بوم رنگ ڈے ٹائم رننگ لائٹس ہیں۔

مجموعی طور پر اس گاڑی کے ریویوز میں کہا جا رہا ہے کہ 2023 سپورٹیج دیکھنے میں بہت زبردست گاڑی ہے۔ اسے ٹویوٹا کی RAV4 یا شیورلے کی Equinox کے ساتھ ساتھ پارک کریں اور فیصلہ کریں کہ کون سی گاڑی زیادہ جدید ترین دکھائی دے رہی ہے۔

اس گاڑی کے اندرون حصے یا کاک پٹ میں حالیہ کیا اور ہنڈائی سے بہت کچھ لیا گیا ہے، خاص طور پر کیا ہی کی بڑے سائز کی ایس یو وی ’کارنیوال‘ کے دلکش اندرونی حصے۔ ایک بڑی سکرین میں ڈرائیور کے گیجز اور انفوٹینمنٹ سسٹم کے لیے دو ڈسپلے ہیں۔ پھر بھی، بہت سے بٹن مختلف خصوصیات کے لیے اچھے ٹچ پوائنٹس کے طور پر موجود ہیں اور مسافروں کی طرف HVAC وینٹ کی ڈیزائن لائن اب بھی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔

لمبائی میں اضافی چھ انچ حاصل کرنے کے نتیجے میں پہلے سے زیادہ کشادہ کیبن بنتا ہے، کیونکہ 2023 سپورٹیج پرانے ماڈل کے مقابلے میں 3.1 انچ زیادہ ریئر لیگ روم پیش کرتا ہے۔ توقع ہے کہ بالکل نئی سپورٹیج میں بھی مجموعی طور پر سامان کی جگہ زیادہ ہوگی، حالانکہ کیا نے ابھی تک کسی سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ نہیں دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جہاں تک طاقت اور زور کا تعلق ہے، سب سے اہم مدمقابل 1.6 لیٹر ٹربو فور انجن ہے جس میں 177 ہارس پاور اور 195 پاؤنڈ فٹ ٹارک ہے۔ توقع ہے کہ سپورٹیج معیاری 2.5-لیٹر فور سلنڈر کے ساتھ آئے گی جو 187 ہارس پاور بنتے ہیں۔ ایک ہائبرڈ، پلگ ان ہائبرڈ، اور سپورٹی ٹربو چارجڈ ماڈلز کے بھی دستیاب ہونے کی توقع ہے۔

قیمت

کیا نے ابھی یہ نہیں بتایا ہے کہ 2023 سپورٹیج کتنے میں پڑے گی اور کون سے ورژن دستیاب ہوں گے۔ تاہم خیال ہے کہ قیمتوں کے لحاظ سے نئے ڈیزائن کی لاگت پرانے ماڈل سے زیادہ ہوگی۔

جنوبی کوریا کی کمپنی کیا سپورٹیج پاکستان میں بھی گذشتہ برس مقبول ترین گاڑیوں میں سے ایک رہی ہے۔ بلکہ یہی گاڑی پاکستان میں ایس یو وی گاڑیوں کا نیا ٹرینڈ لے کر آئی ہے جس کے بعد ایک سے ایک کمپنی پاکستان میں ایس یو وی گاڑیاں لانچ کر رہی ہے۔

پاکستان میں دیگر ایس یو ویز کو بھاری ٹکر دینے والی اس گاڑی کے مداح یقینا نئے ماڈل میں دلچسپی رکھتے ہوں گے۔

 پاکستان نے 2016 میں کار ساز کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے متوجہ کرنے کے لیے نئی آٹو موبائل پالیسی ترتیب دی تھی تاکہ کار مارکیٹ میں مقابلہ سازی سے شہریوں کو بہترین فیچرز کے ساتھ گاڑیاں میسر آئیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی