’وہ رن ہی نہیں بناتے جس کے لیے بھاگنا پڑے‘: آصف علی کے چرچے

آصف علی نے ایک اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فتح کیا دلائی کہ ٹوئٹر پر ان کے حوالے سے دلچسپ تبصرے اور میمز شیئر ہونے لگیں۔

آصف علی نے افغانستان کے خلاف سات گیندوں پر 25 رنز بنائے (اے پی)

پاکستان نے جمعے کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

افغانستان نے ابتدا میں جلد وکٹیں گرنے کے باوجود چھ وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

پاکستان کی بیٹنگ شروع میں اچھی رہی لیکن افغان بولرز کی اچھی بولنگ کی وجہ سے اننگز کے درمیان میں وکٹیں گریں اور میچ کافی دلچسپ ہو گیا۔

ایک وقت ایسا بھی آیا جب پاکستان کو آخری 12 گیندوں پر 24 رنز درکار تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس موقعے پر آصف علی کا بلا خوب چلا اور انہوں نے ایک اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو باآسانی فتح دلا دی۔

پاکستان کا میچ کیا جیتنا تھا ٹوئٹر پر آصف علی کا نام ٹاپ ٹرینڈ پر آ گیا اور ٹوئٹر صارفین نے ان کی پرفارمنس پر خود داد دی اور دلچسپ تبصرے کیے۔

پرتھوی نامی ٹوئٹر صارف نے خدا کا شکر ادا کیا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنے میچ میں کوئی وکٹ نہیں لی ورنہ آصف علی 15ویں اوور میں میچ ختم کر کے بھارتی ٹیم کے رن ریٹ کو مزید نقصان پہنچا دیتے۔

جاسر شہباز نے اپنی ٹویٹ میں ایک میم شیئر کیا جس میں شاداب کہتے ہیں کہ چلو جلدی سے ایک رن لیتے ہیں۔  اس پر آصف علی کہتے ہیں ’امیر بنو امیر‘۔

عزیر اعوان نے آسٹریلیا کے مرحوم کرکٹر اور کوچ ڈین جونز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آج وہ زندہ ہوتے تو آصف علی کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے۔’ آصف علی نام یاد رکھنا۔‘

اسفند بھٹانی نے بھی ایک میم شیئر کیا۔

ادیبہ نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان کی فتح کے بعد آصف علی ایک تصویر شیئر جس میں وہ بلے کو ایک بندوق کے انداز میں چلا رہے ہیں۔

اوشاز نے بھی ایک دلچسپ تصویر شیئر کی۔

احسان نے پاکستانی پلیئرز کی ہنستے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن دیا ’جب آصف علی کھیل رہے ہوتے ہیں۔‘

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ