طالبان افواج اور ایران کی سرحدی فوج کے درمیان آج افغانستان کے صوبے نیمروز کے قریب ہونے والی جھڑپوں میں ایران کی جانب سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا۔
خبر رساں ادارے ایران انٹرنیشنل کی طرف سے دی گئی مزید تفصیلات کے مطابق یہ جھڑپیں نیمروز صوبے کے قریب ایران اور افغانستان کی سرحد پر ہوئیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آماج نیوز کے مطابق سرحد پر ہونے والی ان جھڑپوں میں ایران کی جانب سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا جا رہا ہے جب کہ طالبان نے جواب میں امریکی ہموی گاڑیوں کا استعمال کیا ہے۔
آماج نیوز نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ان تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں طالبان افواج نے دو چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
#BREAKING There have been clashes between Iran's border guards and Taliban forces along the Iranian-Afghan border at Nimruz province, local sources have told @AFIntlBrk
— Iran International English (@IranIntl_En) December 1, 2021
ذرائع کے مطابق طالبان فورسز نے جن چوکیوں پر قبضہ کیا ہے ان میں ایک کا نام دوست محمد اور دوسری بالا سیاہ چشمان ہے۔
دوسری جانب ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران کی سرحدی افواج اور افغان طالبان نے ’سرحدی غلط فہمی‘ پر جھڑپیں ختم کر دیں۔ ’جھڑپیں ختم کرنے کے بعد ایران طالبان کے ساتھ سرحدی تنازعے پر بات کر رہا ہے،‘
خبر رساں ادارے تسنیم نے مزید کہا کہ طالبان کی طرف سے ایرانی سرحدی کیمپ پر قبضے کی اطلاعات غلط ہیں۔
طالبان اور ایرانی سرحد پر تعینات فورسز کے درمیان ہونے والی ان جھڑپوں کی چند ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
#AFG Taliban soldiers clashing with Iranian border forces in Kaaang district, Nimroz on the Iranian border. Fighting stopped this evening. There are casualties and fatalities among Taliban, several sources in Nimroz province including doctors at a hospital tells me. pic.twitter.com/XC15LvkEut
— BILAL SARWARY (@bsarwary) December 1, 2021
صحافی بلال سروری نے ایسی ہی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ طالبان اور ایرانی بارڈر گارڈز کے درمیان لڑائی بدھ کی شام روک دی گئی۔
انہوں نے لکھا کہ اس لڑائی کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔