عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان 91 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ

حکومت پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان ایک نئے معاہدے کے تحت پاکستان کو اعلیٰ تعلیم اور آمدن میں اضافے کے پروگراموں کے لیے قرض ملے گا۔

حکومت کی جانب سے جاری ایک علامیے کے مطابق، یہ فرضے تین پروگراموں کے لیے دیے جائیں گے (ریڈیو پاکستان)

 حکومت پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان ایک نئے معاہدے کے تحت عالمی بینک پاکستان کو تین پروگرام شروع کرنے کے لیے مجموعی طور پر 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا۔  

حکومت کی جانب سے جاری ایک علامیے کے مطابق یہ قرضے تین پروگراموں کے لیے دیے جائیں گے جن میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے، ملکی آمدن بڑھانے اور خیبرپختونخوا میں آمدن جمع کرنے کے نظام میں بہتری لانے کے حوالے سے منصوبے شامل ہوں گے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی شامل تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اعلامیے کے مطابق مجموعی رقم میں سے 40 کروڑ ڈالر ٹیکس کا دائرہ بڑھا کر ملکی وسائل سے حاصل ہونے والی آمدن میں اضافے کے لیے پروگرام کے لیے استعمال کیے جائیں گے، جس میں مجموعی ملکی پیداوار کے تناسب سے ٹیکس میں 17 فیصد تک اضافہ کرنا، فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 35 لاکھ تک کا اضافہ اورمحکمہ کسٹمز کی کارکردگی بہتر بنانا شامل ہے۔

اسی طرح 40 کروڑ ڈالر اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ترقیاتی پروگراموں کے لیے دیے جائیں گے، جن کا مرکزی مقصد معیشت کے شعبوں میں بہتر تحقیق، تدریس اور  پڑھائی میں بہتری اور اعلیٰ تعلیم میں نظام کو بہتر بنانا ہو گا۔  

باقی 11 کروڑ 80 لاکھ خیبر پختونخوا کے آمدن کے حصول کے ذرائع پیدا کرنے اور وسائل کے انتظام کے پروگرام کے لیے استعمال ہوں گے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت