نوٹیفکیشنز کے مطابق ژوب، نوشکی، گوادر، موسیٰ خیل اور کچھی اضلاع میں شام چھ بجے سے صبح چھ بجے تک عوامی اور نجی گاڑیوں کے شاہراہوں پر سفر کرنے پر پابندی ہو گی۔
بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حالیہ سکیورٹی صورت حال کے تناظر میں کہا ہے کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کرنے کی ضرورت نہیں ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر ایسا آپریشن ہو سکتا ہے۔