عمران خان کا پی ٹی آئی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’میں کل کے پی سے نکلوں گا اور اسلام آباد میں کشمیر روڈ سے ہوتے ہوئے ڈی چوک پہنچوں گا۔‘(سکرین گریب: پی ٹی آئی ٹوئٹر)
پاکستان تحریک انصاف نے نئے انتخابات کے اپنے مطالبے کے حق میں خیبر پختونخوا سے اسلام آباد کی طرف 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، تاہم وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔