ایک جاپانی شخص نے اپنی پسندیدہ کتے کی نسل جیسا نظر آنے کے لیے بارڈر کولی نسل کے کتے کے کاسٹیوم پر تقریبا 20 لاکھ ین (12,480پاؤنڈ یا 31 لاکھ) خرچ کردیے۔
اس شخص کی شناخت صرف ٹوکو کے نام سے ہوئی ہے، اس نے لباس تیار کرنے کے لیے زیپٹ نامی ایک جاپانی کمپنی کی خدمات حاصل کیں جو فلموں اور اشتہارات کے لیے مجسمے اور ماڈل بنانے کے لیے مشہور ہے۔
زیپٹ کمپنی کو مبینہ طور پر اس لباس کو بنانے میں40 دن لگے۔ لباس کو بالکل درست بنانے کے لیے ٹوکو نے اسے کئی بار آزمایا اور نظر ثانی کی۔
【制作事例 追加】
— 特殊造型ゼペット (@zeppetJP) April 11, 2022
犬 造型スーツ
個人の方からのご依頼で、犬の造型スーツを制作しました。
コリー犬をモデルにしており、本物の犬と同様に四足歩行のリアルな犬の姿を再現しております
詳細はこちら:https://t.co/0gPoaSb6yn#犬 #Dog #着ぐるみ#特殊造型 #特殊造形 pic.twitter.com/p9072G2846
ٹوکو نے جاپانی آؤٹ لیٹ مائینوی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اسے کولی بنا دیا ہے کیونکہ جب میں اسے پہنتا ہوں تو یہ حقیقی لگتا ہے۔
’چوپائے میرے پسندیدہ جانور ہیں، بالخصوص جو پیارے ہوں، ان میں سے، مجھے لگا کہ ایک بڑا جانور جو مجھے بھاتا ہے اچھا لگے گا، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ یہ ایک حقیقت پسندانہ ماڈل ہوگا، لہذا میں نے کتا بنانے کا فیصلہ کیا۔‘
میں ایسی شرائط پر پورا اترا اور اپنی پسندیدہ کولی نسل کا کتا بنا دیا۔‘
زپیٹ کے ایک ملازم نے اس بارے میں بھی بتایا کہ کس طرح ان کی ٹیم وہ طریقے ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئی جس میں کتے کی شکل انسان کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔
ملازم نے آؤٹ لیٹ کو بتایا:’ بات یہ ہے کہ کتے کا ڈھانچہ کسی انسان کے ڈھانچے پر دوبارہ تیار کیا جا سکتا ہے۔ چونکہ ڈھانچے کی ساخت بہت مختلف ہے، ہم نے اس بات کا مطالعہ کرنے میں کافی وقت صرف کیا کہ اسے کتے کی طرح کیسے دکھایا جائے‘
اس کے علاوہ ہم مختلف زاویوں سے لی گئی تصاویر بھی جمع کیں تاکہ کولی کا خوبصورت کوٹ دوبارہ تیار کیا جا سکے اور فطری بھی لگے۔
ٹوکو نے گذشتہ ماہ اپنا یہ لباس پہن کر بنائی گئی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں وہ اپنا پنجہ لہراتے اور فرش پر لیٹے نظر آتے ہیں۔
اس یوٹیوبر نے ٹوئٹر پر اپنی ایک دو تصاویر بھی پوسٹ کیں، جن انہوں نے اپنے آپ کو کولی کی طرح دکھایا ہے۔
© The Independent