پاکستانی ذخائر سے دونوں ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں: امریکہ

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے بدھ کو جاری کیے جانے والے بیان میں ایرک میئر نے کہا ہے کہ ’صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اس مواد (پاکستانی معدنیات) کے متنوع اور قابل اعتماد ذرائع کو محفوظ بنانا ایک تزویراتی ترجیح ہے۔‘

وزیر اعظم شہباز شریف 9 اپریل 2025 کو اسلام آباد میں امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز کےسینیئر بیورو آفیشل اور قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری ایرک میئر سے ملاقات کر رہے ہیں (ایوان وزیر اعظم)

امریکی محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر عہدیدار ایرک میئر کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کی وسیع معدنی صلاحیت اگر ذمہ داری اور شفاف طریقے سے تیار کی جائے تو دونوں ممالک کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔‘

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے بدھ کو جاری کیے جانے والے بیان میں ایرک میئر نے کہا ہے کہ ’صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اس مواد (پاکستانی معدنیات) کے متنوع اور قابل اعتماد ذرائع کو محفوظ بنانا ایک تزویراتی ترجیح ہے۔‘

امریکی محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر عہدیدار ایرک میئر نے 8 اور 9 اپریل کو اسلام آباد کا دورہ کیا تاکہ پاکستان کے معدنیات کے اہم شعبے میں امریکی مفادات، پاکستان میں امریکی کاروبار کے مواقعوں کو بڑھایا جا سکے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو گہرا کیا جا سکے اور انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں جاری تعاون کی اہم اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم کے حاشیے پر، ایرک میئر نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے امریکی دلچسپی کو ظاہر کیا۔

بیورو کے اعلی عہدیدار ایرک میئر نے کہا کہ ’اہم معدنیات ہماری جدید ترین ٹیکنالوجیز کے لیے ضروری خام مال ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ امریکہ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری، تکنیکی تعاون اور ذمہ دار وسائل کے انتظام کے مواقع تلاش کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں اور پاکستانی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر عہدیدار ایرک میئر نے پاکستان میں امریکی کاروبار کے مواقعوں کو وسعت دینے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور ’انسداد دہشت گردی‘ پر جاری تعاون کی اہم اہمیت پر زور دینے کے لیے وزیر اعظم شریف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سمیت سینیئر پاکستانی حکام سے بھی ملاقات کی۔

اپنے دورے کے دوران، مسٹر میئر نے پاکستانی خارجہ پالیسی کے ذمہ دار رہنماؤں، امریکی چیمبرز آف کامرس کے اراکین، اور پبلک ڈپلومیسی پروگرام کے سابق طالب علموں سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور پائیدار عوامی تعلقات کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان