ایمبر ہرڈ کے سابق شوہر جونی ڈیپ کے حق میں عدالتی فیصلے کے بعد ایک سعودی شخص نے انسٹاگرام پوسٹ میں ایمبر ہرڈ کو شادی کی آفر دی ہے۔
گلف نیوز کے مطابق انہوں نے ایک صوتی پیغام ایمبر ہرڈ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر 50 لاکھ فالوورز کے ساتھ بھیجا اور امریکی اداکار سے وعدہ کیا کہ وہ ان کی زندگی کو خوشیوں اور مسرتوں سے بھرپور بنائیں گے۔
اس نامعلوم شخص نے ایمبر کو ایک صوتی پیغام میں کہا کہ ’ایمبر... چونکہ تم پر سارے دروازے بند ہیں، اس لیے تمہارا خیال رکھنے کے لیے میرے سوا کوئی نہیں ہے۔ میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں اور آپ کو تنگ کرتے ہیں، اس لیے میں نے آپ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ خدا ہم دونوں کو خوش رکھے۔ تم ایک نعمت ہو لیکن لوگ تمہاری قدر نہیں کرتے۔ میں اس بوڑھے سے بہتر ہوں۔‘
سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد صرف 14 گھنٹوں میں اس پیغام کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ مرتبہ سنا گیا ہے۔
کئی سال کی ڈیٹنگ کے بعد، جونی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ نے 2015 میں لاس اینجلس میں اپنے گھر میں ایک انتہائی نجی تقریب میں شادی کی تھی۔ ہرڈ نے 23 مئی 2016 کو طلاق کے لیے درخواست دائر کی اور دعویٰ کیا کہ جونی ڈیپ نے ان کے ساتھ جسمانی تشدد کیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں امریکی اداکاروں کے اس مشہور مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تھی۔
2018 میں ایک جیوری نے پایا کہ ایمبر ہرڈ نے واشنگٹن پوسٹ کے ایک مضمون میں جونی ڈیپ (ان کا نام لیے بغیر) گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد جونی ڈیپ نے اپنی سابق بیوی پر 50 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا۔ اس مقدمے کے بعد ایمبر ہرڈ نے جونی ڈیپ کے خلاف 100 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیا۔
جونی ڈیپ نے گذشتہ بدھ کو اپنی سابق اہلیہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ایمبر ہرڈ کو جونی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ جونی ڈیپ کو بھی ایمبر ہرڈ کو 2 ملین ڈالر ادا کرنے ہیں۔ اس مقدمے کی سماعت پچھلے چھ ہفتوں سے ٹیلی ویژن پر نشر کی جا رہی ہے، جس میں ناظرین کو جونی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی زندگی کے چھوٹے اور نجی مسائل سے آگاہ کیا جاتا رہا ہے۔
ایمبر ہرڈ نے عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا اور اسے خواتین کے لیے ایک دھچکا قرار دیا۔ انہوں نے ہمیشہ دعویٰ کیا کہ رائے عامہ ان کی سابق شوہر کے اثر و رسوخ اور طاقت سے متاثر ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ادھر دی انڈپینڈنٹ کے مطابق جیوری نے ایمبر کو جانی ڈیپ کو بدنام کرنے کا قصوروار تطہراتے ہوئے انہیں لاکھوں ڈالر ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔
تاہم، مقدمے کی سماعت ختم ہونے کے فوراً بعد، ایمبر ہرڈ کے وکیل نے مارننگ ٹاک شوز میں یہ کہا کہ ان کے مؤکل $8.35 ملین ہرجانہ ادا کرنے سے قاصر ہوگا۔
’ارے نہیں. بالکل نہیں،‘ اٹارنی ایلین بریڈی ہافٹ نے کہا جب اینکر سوانا گتھری نے ٹوڈے شو میں پوچھا کہ کیا ان کا مؤکل جانی ڈیپ کو یہ رقم ادا کر سکتا ہے۔
امریکی اداکارہ ایمبر ہرڈ سے ہتکِ عزت کا کیس جیتنے والے اداکار جانی ڈیپ کی مقبولیت میں حیران کُن اضافہ ہوا ہے۔
جانی ڈیپ کی جانب سے اہلیہ کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کیس کی سماعت کا آغاز رواں سال اپریل میں ہوا تھا۔
صرف دو مہینوں کے اس قلیل دورانیے میں جانی ڈیپ کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد میں سات ملین کا اضافہ ہوا ہے۔ ان کے انسٹا گرام اکاونٹ پر 23.3 ملین فالوورز ہیں۔
اٹھاون سالہ جانی ڈیب کی 36 سالہ ایمبر ہرڈ سے 2015 میں شادی ہوئی تھی جو کہ صرف 2017 تک ہی چل سکی تھی۔