امریکی صدر جو بائیڈن اگلے ماہ سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ کریں گے اور خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس اس ہفتے دورے کا اعلان کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
اس منصوبہ بندی سے واقف ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ بائیڈن کا دورے میں، جو جولائی کے وسط میں متوقع ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات شامل ہو سکتی ہے۔
قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے تصدیق کی کہ صدر بائیڈن کے اسرائیل اور سعودی عرب کے دورے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
ترجمان نے کہا، ’ہمارے پاس اس دورے کی مزید تفصیلات دستیاب نہیں لیکن جیسے ہی یہ دستیاب ہوں گی ہم اس کا اعلان کریں گے۔‘
وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس پیر کو بائیڈن کے سعودی عرب دورے کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس رپورٹ میں اس معاملے سے متعلق براہ راست معلومات رکھنے والے دو امریکی حکام کا حوالہ دیا گیا ہے۔
اخبارکی رپورٹ میں کہا گیا کہ صدر بائیڈن خطے کے وسیع تر دورے کے حصے کے طور پر اگلے ماہ مملکت جائیں گے جس میں اسرائیل میں قیام بھی شامل ہے۔
روئٹرز کے مطابق اس دورے کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو ایک ایسے وقت میں تقویت دینا ہو گا جب بائیڈن امریکہ میں پٹرول کی قیمتوں کو کم کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔