سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے نام سے منسوب ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے جنرل باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس دیا۔
ایس پی اے کے مطابق یہ میڈل ’جنرل باجوہ کی پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مضبوط کرنے کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہوئے‘ دیا گیا۔
پاکستانی آرمی چیف نے ہفتے کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی تھی۔
HRH Crown Prince, Commander of Pakistan Army Review Bilateral Relations, Especially in Military Fields. https://t.co/9nspTScd6Z#SPAGOV pic.twitter.com/F0XJBTsxbQ
— SPAENG (@Spa_Eng) June 26, 2022
ایس پی اے کے مطابق: ’ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ دو طرفہ تعلقات، خاص طور پر عسکری شعبوں میں مواقعے کو فروغ دینے کا جائزہ لیا گیا۔‘
مجھے پاکستانی فوج کے کمانڈر جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ pic.twitter.com/Rh5n4llt5F
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) June 26, 2022
اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی موجود تھے جبکہ سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض الرویلی اور دونوں اطراف کے کئی سینیئر حکام بھی موجود تھے۔