احد رضا میر کی پہلی نیٹ فلکس سیریز ’ریذیڈنٹ ایول‘ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور ان کا نام مسلسل ٹرینڈ کر رہا ہے۔
کوئی پہلے پاکستانی اداکار کو نیٹ فلکس سیریز میں دیکھ کر خوش ہو رہا ہے تو کوئی احد رضا میر کی اداکاری سے متاثر ہونے کا اعتراف کر رہا ہے۔
ابھی احد رضا میر کا نام نیٹ فلکس کی سیریز کی وجہ سے ٹرینڈ کر ہی رہا تھا کہ ساتھ ہی خبر سامنے آئی کہ انہیں ایک اور بین الاقوامی ویب سیریز میں بھی کاسٹ کر لیا گیا ہے۔
’ہم تم،‘ ’عہد وفا،‘ ’یہ دل میرا‘ اور ’آنگن‘ جیسے ڈراموں سے اپنے مداح بنانے والے احد رضا اب ’ورلڈ آن فائر‘ کے دوسرے سیزن میں نظر آئیں گے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
نیٹ فلکس کی سیریز ’ریذیڈنٹ ایول‘ میں ارجن بترا کا کردار ادا کرنے والے احد ’ورلڈ آن فائر‘ میں راجب نامی کا کردار ادا کریں گے۔
نیٹ فلکس سیریز میں اداکاری کا جوہر دکھانے پر احد رضا میر کے مداح سوشل میڈیا پر ان کے گن گا رہے ہیں۔
حمزہ صدیق نامی صارف نے ٹوئٹر پر لکھا: ’ایسا محسوس ہی نہیں ہو رہا کہ ہالی وڈ میں پہلا پراجیکٹ ہے۔ احد نے ارجن بترا کا بہترین کردار ادا کیا۔‘
Ahad literally nailed the character of Arjun Batra . It was such a treat to watch him man . It didn't feel like his Hollywood debut man . I'm feeling so proud to be his fan man. @ahadrazamir#AhadXResidentEvilNetflix pic.twitter.com/RIDxFZwoc3
— M Hama Siddiui (@btw_hamza_here) July 15, 2022
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’کیا آپ کی ٹانگیں تھکتی نہیں، میرے خواب سے بھاگتے ہوئے؟‘
@ahadrazamir Do your legs hurt from running in my dreams all night ?#AhadXResidentEvilNetflix#ArjunBatra#ahadrazamir pic.twitter.com/imPStNYEVh
— noor (@wondrous_ahad) July 15, 2022
ایک طرف احمد رضا میر کی تعریف ہوتی رہی مگر کچھ لوگ ان کے ایک بولڈ سین پر تنقید کرتے رہے۔
رمشا طاہر نے لکھا: ’اگر ایسا ہی سین کسی لڑکی نے کیا ہوتا تو غیرت بریگیڈ پاگل ہو چکی ہوتی۔‘
#AhadXResidentEvilNetflix has a kissing scene but everyone's cool about it, I wonder what would it be like if it were some female actor doing it, the ghairat brigade would have gone NUTSSSSSS!!
— Rimsha Tahir (@rumshum12) July 15, 2022
لیکن احد رضا میر کے مداحوں نے انہیں ایسی تنقید کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
’ریزیڈنٹ ایول‘ نیٹ فلکس کی اوریجنل ہارر ویب سیریز ہے، جس میں 2036 کے دور کو دکھایا گیا ہے، جب ایک جان لیوا وائرس پھیلتا ہے اور اس وائرس سے متاثرہ خون چوسنے والی مخلوق کا زمین پر قبضہ ہوجاتا ہے۔
آٹھ اقساط پر مشتمل اس سیریز میں احد رضا میر کے علاوہ امریکی اداکار لانس ریڈک، سیانا اگوڈنگ، برطانوی اداکارہ ایلا بالنسکا، تمارا سمارٹ، کورین نژاد جرمن اداکارہ ایڈیلائن روڈولف اور میکسیکو کی اداکارہ پاؤلا نونیز نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔