ملتان سلطانز کا غزہ کے لیے ہر چھکے، وکٹ پر ایک لاکھ روپے کا اعلان

علی ترین نے کہا ہے کہ ’یہ ایک بڑی کوشش میں چھوٹا سا حصہ ہے اور ہمیں اس کا آغاز کرنے پر فخر ہے۔‘

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 10 میں اپنا پہلا 12 اپریل کو کراچی کنگز کے خلاف کراچی میں کھیلا (اے ایف پی)

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے ٹورنامنٹ کے دوران غزہ کے بچوں کے لیے ہر چھکے اور وکٹ پر ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ملتان سلطانز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فرنچائز کے مالک علی ترین کا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے غزہ کے بچوں کے لیے اس عطیے کا اعلان کیا۔

اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے پلیٹ فارم کو مثبت اثر ڈالنے کے لیے استعمال کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔‘

علی ترین نے کہا ہے کہ ’یہ ایک بڑی کوشش میں چھوٹا سا حصہ ہے اور ہمیں اس کا آغاز کرنے پر فخر ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ساتھ ہی ملتان سلطانز نے کراچی میں ہفتے کی شب کھیلے گئے اپنے پہلے میچ کے دوران لگائے گیے چھکوں اور لی گئی وکٹوں کے بعد اعلان کیا کہ انہوں نے 15 لاکھ روپے غزہ کے بچوں کے لیے عطیہ کر بھی دیے ہیں۔

ملتان سلطانز نے اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف کھیلا جس میں انہوں نے نو چھکے لگائے اور چھ وکٹیں بھی حاصل کیں، جن میں سے ایک رن آؤٹ تھا۔

ان کی جانب سے سب سے زیادہ پانچ چھکے کپتان محمد رضوان نے لگائے جنہوں نے ناقابل شکست 105 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ یہ میچ جیت نہیں پائے تھے۔

ملتان سلطانز کے اس اعلان کو کرکٹ فینز اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

ایکس پر اعلان کی پوسٹ پر پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود نے لکھا کہ ’یہ اب تک پی ایس ایل میں ہونے والی سب بہترین چیز ہے، شاباش۔‘

عمران صدیقی نے ایکس پوسٹ پر لکھا پر کہ ’ہر چھکے پر فلسطین کے لیے ایک لاکھ روپے دینا علی ترین کا شاندار اقدام ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل