بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے رہائشی مصطفیٰ ابن جمیل نے ایک کاغذ پر پورا قرآن لکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
لنکن بک آف ریکارڈز کے مطابق مصطفیٰ ابن جمیل نے ’دنیا میں پہلی بار 14.5 انچ اور 500 میٹر کے سکرول پیپر پر قرآن لکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔‘
انہوں نے یہ کارنامہ خطاطی کی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے انجام دیا۔
مصطفیٰ ابن جمیل سری نگر سے 46 کلومیٹر دور شمالی کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں ہدبل احم شریف گاؤں کے رہائشی ہیں۔
تقریباً سات ماہ قبل، انہوں نے اس منصوبے پر کام کرنے کے لیے دہلی کا سفر کیا کیونکہ ضروری مواد، جیسے کہ کاغذ اور لیمینیشن، ان کے گاؤں میں دستیاب نہیں تھے۔
انہوں نے اس قرآن کو تقریباً سات ماہ میں مکمل کیا۔ پہلا مہینہ اس منصوبے کے لیے کاغذ اور سیاہی ایک ساتھ حاصل کرنے میں لگا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ضروری مواد حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے قرآن لکھنا شروع کیا اور اس کام کے لیے دن کے تقریباً 18 گھنٹے وقف کیے۔
متن ختم ہونے کے بعد، کاغذ ڈیزائن کیا گیا، جس میں تقریباً ایک مہینہ لگا اور اس پر 13 لاکھ (1.3 ملین) نقطے تھے۔
کاغذ ڈیزائن کرنے کے بعد ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی ضرورت تھی تاکہ اسے خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔ تقریباً ایک ماہ کی لیمینٹنگ کے بعد، قرآن نمائش کے لیے تیار تھا۔
اس سارے کام میں مصطفیٰ ابن جمیل کے رشتہ داروں نے شروع سے آخر تک ان کی مدد کی۔
مصطفیٰ ابن جمیل کا اس سارے منصوبے پر ایک لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے خرچ آیا۔