محرم جلوس: قومی ادارہ صحت نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں

محرم کے پورے مہینے کے دوان واقعہ کربلا کی یاد میں مجالس عزا کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ماتمی جلوس نکالنے جاتے ہیں۔ اس موقعے پر بڑی تعداد میں لوگ اجتماعات میں شریک ہوتے ہیں۔

شیعہ مسلک کے افراد 17 اگست 2021 کو کراچی میں آٹھ محرم کے دن ایک جلوس میں شریک ہیں۔ (اے ایف پی)

پاکستان کے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محرم الحرام کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محرم کے پورے مہینے کے دوان واقعہ کربلا کی یاد میں مجالس عزا کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ماتمی جلوس نکالنے جاتے ہیں۔ اس موقعے پر بڑی تعداد میں لوگ اجتماعات میں شریک ہوتے ہیں۔

این آئی ایچ نے محرم الحرام کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ’ایس او پیز پر عمل درآمد اپنے آپ کو کویڈ 19 سے محفوظ رکھنے کا واحد راستہ ہے۔ ماسک لگائیں۔ سماجی فاصلہ قائم رکھیں اور ویکسین لگوائیں۔‘

پاکستان میں حالیہ مہینوں میں کویڈ 19 کے بہت زیادہ کیسز رپورٹ نہیں ہوئے تاہم حکام کا ماننا ہے کہ اگر لوگوں نے خاطر خواہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی سانس کی بیماری پھیل سکتی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کرونا وائرس کی مثبت شرح 3.29 فیصد رہی۔ اس دوران کویڈ 19 کے 661  نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ وائرس کا شکار ہونے والے 171 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں وبا سے نمٹنے کیے لیے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے بھی این آئی ایچ سے پہلے محرم کے اجتماعات کے حوالے سے ضروری قواعد و ضوابط جاری کیے جن میں چہرے پر ماسک لگانا اور چھ فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

این سی او سی نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ’مجالس کے انعقاد کے لیے جگہ کھلی اور کشادہ ہونی چاہیے جہاں ہوا کا کے مناسب انتظام ہو۔ مجالس اور جلوسوں کے دوران ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہے۔ داخلی دروازے پر ماسک، سینیٹائزرزاور ہاتھ دھونے کے انتظامات کو انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے یقینی بنایا جائے۔‘

این سی او سی کا کہنا ہے کہ منتظمین محرم کے اجتماعات اور جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو منظم کریں تا کہ زیادہ ہجوم اور انفیکشن کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان