برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے ساتھ ان کی بیٹی فاطمہ بھی موجود ہیں، جنہیں کامن ویلتھ گیمز کے لیے بنائے گئے ویلیج کی کم عمر ترین رہائشی قرار دیا جارہا ہے۔
ان گیمز کی کوریج کے لیے موجود صحافی رفعت جاوید کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بسمہ نے کہا: ’وہ بہت انجوائے کر رہی ہے، جس کا سارا کریڈٹ بورڈ کو جاتا ہے، جنہوں نے مجھے اجازت لے کر دی۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے بتایا کہ ’بیٹی اور کھیل کو ساتھ لے کر چلنا مشکل ہے، لیکن پاکستان کی خدمت کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ میری والدہ بھی یہاں ہیں، تو ہم مل بانٹ کر کام کرلیتے ہیں۔‘
بسمہ نے روایتی حریف بھارت سے مقابلے کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ ’ایسے موقعوں پر ماحول پُر لطف ہوتا ہے۔‘
بقول بسمہ: ’ٹف میچز ہیں لیکن ٹیم کو سپورٹ کرتے رہیں، ہم کوشش کریں گے کہ اگلا میچ اپنی ٹیم اور عوام کے لیے کھیلیں۔‘