محمد علی سے ’رمبل ان دی جنگل‘ میں ہارنے والے جارج فورمین انتقال کر گئے

فورمین کے خاندان نے انسٹاگرام پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ’گہرے دکھ کے ساتھ ہم اپنے پیارے جارج ایڈورڈ فورمین سینیئر کے انتقال کا اعلان کر رہے ہیں۔‘

جارج فورمین 27 اکتوبر 1996 میں ٹوکیو ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے مسلز دکھاتے ہوئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن اور محمد علی سے 1974 کے آئیکونک ’رمبل ان دی جنگل‘ میں ہارنے اور پھر دو دہائیوں بعد ہی ٹائٹل دوبارہ حاصل کرنے والے باکسر جارج فورمین جمعہ کو 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

فورمین کے خاندان نے انسٹاگرام پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ’گہرے دکھ کے ساتھ ہم اپنے پیارے جارج ایڈورڈ فورمین سینیئر کے انتقال کا اعلان کر رہے ہیں، جو 21 مارچ، 2025 کو اپنے پیاروں کے گھیرے میں پرسکون طور پر انتقال کر گئے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم محبت اور دعاؤں کے لیے شکر گزار ہیں، اور  رازداری کی درخواست کرتے ہیں جب ہم ایک ایسے انسان کی غیر معمولی زندگی کا احترام کرتے ہیں جسے ہم اپنا کہنے پر نعمت سمجھتے تھے۔‘

بگ جارج کے نام سے مشہور، فورمین نے نو عمری میں سکول چھوڑ دیا تھا اور بعد میں اولمپک چیمپیئن اور باکسنگ کے لیجنڈ بن گئے۔

انہوں نے 81 پروفیشنل مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سے 76 میں انہیں فتح ہوئی اور ان میں سے بھی 68 تو صرف ناک آؤٹ تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

باکسنگ کے علاوہ انہوں نے اپنا نام ’جارج فورمین لین مین فیٹ-ریڈیوسنگ گرلنگ مشین‘ کو دیا، ٹی وی اشتہارات میں خوش اور دوستانہ انداز میں نظر آتے، کھیل سے باہر بھی مشہور شخصیت بن گئے۔

معروف باکسنگ پروموٹر باب آرم نے فورمین کو ’کھیل کے سب سے بڑے مکے مارنے والے اور سب سے بڑی شخصیات میں سے ایک‘ کے طور پر سلام پیش کیا۔

10 جنوری، 1949 کو ٹیکساس میں پیدا ہوئے، فورمین نے ہیوسٹن میں پرورش پائی۔ فورمین کو صرف اس وقت پتہ چلا کہ جے۔ ڈی۔ فورمین ان کے حقیقی والد نہیں تھے جب انہوں نے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیتا تھا، جب ان کے اصل والد، جو  دوسری عالمی جنگ کے اعزاز یافتہ سپاہی تھے، ان سے رابطہ کیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل