باکسنگ کی 2028 لاس اینجلس اولمپک گیمز میں شمولیت کی امید

اولمپک کمیٹی نے انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کو مالیاتی بے ضابطگیوں، ناقص گورننس اور ججز کے نظام میں شفافیت کی کمی کے باعث اولمپک موومنٹ سے خارج کر دیا تھا۔

پانچ دسمبر 2022 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں واقع اولمپک ہاؤس کے سامنے ایک خاتون کو اولمپکس میں باکسنگ کی حمایت میں ایک پوسٹر تھامے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے اعلان کیا کہ وہ 2028 لاس اینجلس اولمپکس میں باکسنگ کو برقرار رکھنے کی سفارش کرے گی، جس سے اس مقبول کھیل کے اولمپک مستقبل کے بارے میں امید بڑھ گئی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آئی او سی نے گذشتہ سال انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں اولمپکس میں اس کھیل کا مستقبل غیر یقینی ہو گیا تھا تاہم نئے گورننگ باڈی یعنی ورلڈ باکسنگ کو قائم کیے جانے کے بعد اس کھیل کے اولمپکس میں برقرار رہنے کی امیدیں بحال ہو گئیں۔

آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا: ’باکسنگ کا کھیل اولمپک موومنٹ کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہمارے فیصلے کا مقصد یقینی بنانا ہے کہ کھلاڑیوں کو نقصان نہ پہنچے اور وہ اپنے خواب پورے کر سکیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ایگزیکٹو بورڈ نے باکسنگ کی شمولیت کی سفارش کر دی ہے لیکن مستقبل میں اس کھیل کی گورننگ کون کرے گا، اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن  کو اولمپک موومنٹ سے خارج کرنے کا فیصلہ مالیاتی بے ضابطگیوں، ناقص گورننس اور ججز کے نظام میں شفافیت کی کمی کے باعث کیا گیا تھا۔

آئی او سی نے 2019 میں ہی باکسنگ کے معاملات پر تحفظات کا اظہار کر دیا تھا اور ٹوکیو 2020 میں اس کھیل کا انعقاد خود کروایا تھا کیونکہ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کو یہ ذمہ داری نبھانے کے قابل نہیں سمجھا گیا تھا۔

نئی باڈی ورلڈ باکسنگ نے، جو 2023 میں قائم ہوئی، اس دوران آئی او سی کے ساتھ قریبی روابط قائم کیے اور 80 سے زائد قومی فیڈریشنز کی حمایت حاصل کر لی جس کے بعد آئی او سی نے فروری 2025 میں اسے عارضی طور پر تسلیم کر لیا۔

آئی او سی کا مکمل اجلاس جولائی 2025 میں پیرس میں ہوگا جہاں یہ سفارشات حتمی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔

اگر یہ منظوری حاصل کر لیتی ہیں تو باکسنگ باضابطہ طور پر 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں شامل ہو جائے گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل