امریکہ: خواتین کے آئس ہاکی میچ میں شائقین کی ریکارڈ شرکت

14 ہزار 288 سے بھرے ایرینا میں ہونے والا یہ میچ نیویارک سائرنز نے جیتا جس نے منیسوٹا فراسٹ کو ایک کے مقابلے میں چار گولز سے شکست دی۔

16 مارچ کی شب ڈیٹرائٹ کے لٹل سیزرز ایرینا میں ہونے والا یہ میچ نیویارک سائرنز نے جیتا (اے ایف پی)

خواتین کی آئس ہاکی ٹیموں منیسوٹا فراسٹ اور نیویارک سائرنز کے درمیان اتوار کی شب ہونے والے میچ کو 14 ہزار سے زیادہ  افراد نے سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا جو کسی بھی پیشہ ورانہ خواتین کی ہاکی کے میچ کے لیے امریکہ میں سب سے زیادہ شائقین کی تعداد تھی۔

14 ہزار 288 سے بھرے ایرینا میں ہونے والا یہ میچ نیویارک سائرنز نے جیتا جس نے منیسوٹا فراسٹ کو ایک کے مقابلے میں چار گولز سے شکست دی۔

فراسٹ کی فارورڈ کنڈل کوئن شیفیلڈ نے کہا کہ شائقین کی یہ دلچسپی کھیل کے لیے عالمی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی ہے۔ ڈیٹرائٹ شہر کو اس کامیاب میزبانی پر خراج تحسین پیش کرنا ضروری ہے۔‘

پروفیشنل ویمنز ہاکی لیگ (پی ڈبلیو ایج ایل) کے اس میچ نے اپنے ’ٹیک اوور ٹور‘ پالیسی کے تحت ممکنہ توسیعی مقامات کی تلاش کے دوران نیا ریکارڈ بنایا۔ یہ میچ ڈیٹرائٹ کے لٹل سیزرز ایرینا میں کھیلا گیا جہاں ایک سال قبل 13,736 شائقین نے خواتین کی ہاکی کا میچ دیکھا تھا۔ یہ ایرینا ڈیٹرائٹ ریڈ ونگز کا ہوم گراؤنڈ بھی ہے۔

دو ماہ قبل ڈینور میں فراسٹ اور مونٹریال وکٹوائر کے درمیان ایک اور نیوٹرل سائٹ گیم میں 14,018 شائقین نے شرکت کرکے امریکہ میں خواتین کی ہاکی کے لیے گذشتہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خواتین کی ہاکی کا عالمی حاضری ریکارڈ تقریباً ایک سال قبل بنا تھا جب مونٹریال اور ٹورنٹو کے درمیان پی ڈبلیو ایج ایل کے ایک میچ میں 21,105  افراد نے شرکت کی تھی۔ یہ میچ این ایچ ایل کینیڈینز کے ایرینا میں کھیلا گیا تھا۔

امریکہ میں خواتین کی ہاکی کے کسی بھی میچ میں سب سے زیادہ شائقین کی موجودگی کا ریکارڈ 2017 میں قائم ہوا تھا جب وسکونسن میں 15,359  افراد نے سینٹ کلاوڈ سٹیٹ میچ میں شرکت کی تھی۔ 2022 میں سیئٹل میں 14,551  شائقین نے امریکہ کی خواتین کی قومی ٹیم اور کینیڈا کے درمیان میچ  میں شرکت کی تھی۔

فراسٹ اور سائرنز کے میچ کے پہلے پیریڈ کے دوران پی ڈبلیو ایج ایل  نے اعلان کیا کہ لیگ کے آغاز سے اب تک 10  لاکھ سے زیادہ شائقین میچ دیکھ چکے ہیں۔ اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شائقین کو خصوصی یادگاری پکس (آئس ہاکی کی ڈسک) بھی دیے۔

چھ ٹیموں پر مشتمل اس لیگ میں اس سیزن میں اوسطاً سات ہزار شائقین ہر میچ میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ گذشتہ سال یہ اوسط ساڑھے پانچ ہزار تھی۔

سینٹ لوئس 29  مارچ کو ٹیک اوور ٹور کے نویں اور آخری مرحلے کی میزبانی کرے گا جب اوٹاوا چارج اور بوسٹن فلیٹ کے درمیان میچ ہوگا جبکہ لیگ کے باقاعدہ سیزن میں ایک ماہ سے کچھ زیادہ وقت باقی ہے۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل