پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی لندن سے جلد وطن واپسی کی خبریں ایک بار پھر موضوع بحث ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 13 اگست کو لاہور میں ایک خطاب کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ ستمبر میں نواز شریف کو وطن واپس لانے اور انہیں نااہل قرار دینے کی سازش ہو رہی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے بھی ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم اگلے مہینے یعنی ستمبر میں وطن واپس آ رہے ہیں۔
اس کے بعد میڈیا پر نواز شریف کی واپسی کے قانونی اور سیاسی پہلوؤں پر بحث شروع ہو گئی۔
اس ساری صورت حال کو کارٹونسٹ ظہور اپنے خاکے کی نظر سے کچھ ایسا دیکھتے ہیں۔