بلاک بسٹر فلمیں دے کر اقربا پروری کی تنقید سے نمٹتی ہوں: عالیہ بھٹ

29 سالہ بالی وڈ اداکارہ کو فلم انڈسٹری میں اکثر اوقات اقربا پروری کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ 16 فروری 2022 کو برلن میں 72 ویں برلنالے فلم فیسٹیول کے دوران پیش کی گئی فلم ’گنگوبائی کاتھیاواڑی‘ کے لیے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کر رہی ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

بالی وڈ سٹار عالیہ بھٹ نے اقربا پروری کے بارے میں انڈیا میں جاری بحث کے درمیان خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔

معروف بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے حوالے سے متعدد مرتبہ بحثوں کا مرکز رہی ہیں۔

ویب سائٹ مڈ ڈے کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں اپنی حالیہ فلم ’ڈارلنگ‘  کی سٹار نے انکشاف کیا کہ وہ بلاک بسٹر فلمیں دے کر منفیت سے نمٹتی ہیں۔

29 سالہ عالیہ نے کہا: ’اس سے نمٹنے کے دو طریقے ہیں۔ ایک کنٹرول ہے اور میں اپنی افادیت اور جگہ کو جائز ثابت کر سکتی ہوں۔ مجھے یقین تھا کہ اس بحث کو ختم کرنے کا واحد طریقہ اپنی فلموں کے ذریعے جواب دینا ہے۔ لہذا، جواب نہ دیں، برا محسوس نہ کریں۔‘

ساتھ ہی انہوں نے کہا: ’یقیناً مجھے برا لگتا ہے، لیکن برا محسوس کرنا اس کام کو سرانجام دینے کے لیے ایک چھوٹی سی قیمت ہے، جس کی وجہ سے آپ کا احترام اور پیار کیا جاتا ہے۔ میں چپ ہو جاتی ہوں، گھر جا کر اپنے کام سے کام رکھتی ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’میں نے گنگوبائی کاٹھیاواڑی جیسی فلمیں پیش کیں۔‘

گنگوبائی کاٹھیا واڑی سنجے لیلا بنسالی کی فلم ہے جس میں عالیہ نے گنگوبائی کا مرکزی کردار ادا کیا ہے، جسے دھوکہ دیا جاتا ہے اور فروخت کر دیا جاتا ہے۔ فلم کی کہانی میں گنگو کے سفر کو دکھایا گیا ہے جب وہ اس دنیا کو اپنے کنٹرول میں لے لیتی ہے، جس میں وہ کبھی ایک پیادہ تھی اور اس پر حکمرانی کے لیے اپنے انڈرورلڈ رابطوں کا استعمال کرتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس فلم نے 26 ملین ڈالرز کا کاروبار کیا اور 2022 کی تیسری سب سے زیادہ کمائی والی ہندی فلم بن گئی۔

عالیہ نے یہ بھی کہا کہ وہ ’زبانی طور پر اپنا دفاع نہیں کر سکتیں،‘ ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے کہا کہ اگر وہ انہیں پسند نہیں کرتے تو ان کی فلمیں نہ دیکھیں۔

بقول عالیہ: ’میں اس میں ان کی کوئی مدد نہیں کر سکتی۔ امید ہے، میں اپنی فلموں سے ان پر ثابت کروں گی کہ میں اس جگہ کے قابل ہوں جس پر میں قابض ہوں۔ میں کس طرح کنٹرول کر سکتی ہوں کہ میں کہاں پیدا ہوئی ہوں؟ میں کس طرح کنٹرول کر سکتی ہوں کہ میرے والدین کیا کر رہے تھے؟ آپ چاہتے ہیں کہ میں اپنے والد کی محنت پر شرمندہ ہوں؟

’یہ میرے لیے آسان ہے، ہاں لیکن میں اس کام کے لیے سخت محنت کر رہی ہوں، جو مجھے ملا ہے۔‘

اس سال بالی وڈ اداکار رنبیر کپور سے شادی کرنے والی عالیہ اپنے پہلے بچے کی امید کر رہی ہیں۔ وہ پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ اگر ان کا بچہ مستقبل میں اداکاری کرنا چاہتا ہے تو وہ انہیں بتائیں گی کہ انہیں اس کے لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم