حالیہ سیلاب کے باعث پاکستان کے کئی علاقوں میں سینکڑوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ کروڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
اس وقت سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں کچھ امداد وہ ہے جو بیرونی ممالک سے آئی ہے۔
دیگر امدادی سامان پاکستان کے ان علاقوں کے لوگ جمع کر رہے ہیں جو سیلاب سے محفوظ رہے۔
سیلاب سے زراعت کو بھی شدید مقصان پہنچا ہے جس سے سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر خوراک کی قلت اور ان کی ہوشربا قیمتوں کا سامنا ہے۔
ایسے میں پاکستان اپنے پڑوسی ملکوں ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر منگوا کر ان کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایک طرف جہاں پاکستان کو سیلاب نے شدید متاثر کیا ہے وہیں مہنگائی اس کی شدت میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔
اس صورت حال پر کارٹونسٹ ظہور نے کچھ اس انداز میں نظر ڈالی ہے۔