اسرائیل کی دمشق ایئرپورٹ پر بمباری، پانچ فوجی جان سے گئے: شام

شام کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی حملے کو روکتے ہوئے زیادہ تر میزائل فضا میں تباہ کر دیے گئے۔

شام کی سرکاری عرب نیوز ایجنسی (SANA) کی طرف سے 12 جون، 2022 کو جاری کی گئی ہینڈ آؤٹ تصویر میں اسرائیلی حملے کے بعد دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ہونے والے نقصان کو دکھایا گیا ہے (اے ایف پی/ ایچ او/ ثنا)

شام کی وزارت دفاع نے ہفتے کی صبح بتایا کہ اسرائیل نے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور شہر کے جنوب میں دیگر مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں پانچ فوجی جان سے گئے جب کہ املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی حملے کو روکتے ہوئے زیادہ تر میزائل فضا میں تباہ کر دیے گئے۔

فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا حملے سے ہوائی اڈے کا آپریشن متاثر ہوا یا نہیں۔ اسرائیلی فوج نے ان حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

علاقائی سفارتی اور انٹیلی جنس ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ اسرائیل نے شام اور لبنان میں حزب اللہ سمیت دیگر اتحادیوں کو ہتھیار پہنچانے کے لیے ایران کی فضائی سپلائی لائنز کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے شام کے ہوائی اڈوں پر حملے تیز کر دیے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تہران نے زمینی راستے سے اسلحے کی منتقلی میں رکاوٹوں کے بعد شام میں اپنی فوج اور اتحادی عسکریت پسندوں کو فوجی ساز و سامان پہنچانے کے لیے فضائی نقل و حمل کو زیادہ قابل اعتماد ذریعے کے طور پر اپنایا ہے۔

2011 میں شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے بعد سے اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ احتجاج خانہ جنگی کی شکل اختیار کر گیا۔ اس صورت حال میں غیر ملکی طاقتوں نے شام میں مداخلت شروع کر دی اور شام مختلف گروپوں کے زیر انتظام علاقوں میں تبدیل ہو گیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا