پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ریڈیو پاکستان کی ایک خبر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور اقتصادی شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے موقعے پر سعودی ولی عہد نے مرکزی دروازے پر شہباز شریف کا استقبال کیا۔
ملاقات میں وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرمملکت حنا ربانی کھر بھی شریک تھے۔
وزیر اعظم نے پیر کو ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ وہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ میں شرکت کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب جا رہے ہیں۔