مشہور زمانہ مارول سٹوڈیوز نے 2022 تک ریلیز ہونے والی اپنی تمام فلموں اور ٹی وی سیریز کے نام ظاہر کر دیے ہیں۔
رواں سال رلیز ہونے والی ’سپائیڈرمین: فار فرام ہوم‘ کے بعد فلم بینوں کو یہ نہیں معلوم تھا کہ مارول سٹوڈیوز کی پٹاری میں کون سی نئی فلمیں ہیں۔
تاہم سان ڈیاگو میں منعقدہ کامک کنونشن کے دوران مارول سینمیٹک یونیورس نے اپنے فیز فور کی تفصیلات جاری کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔
توقع کے عین مطابق، سکارلیٹ جوہانسن اور فلورنس پگھ کی ’بلیک ویڈو‘ مئی 2020 میں ریلیز ہوگی۔
اس کے علاوہ انجلینا جولی، رچررڈ ماڈن اور سلما ہائیک کی ’دی ایٹرنلز‘ اور لارن ریڈلوف کی ’واکنگ ڈیڈ‘ بھی اگلے سال ریلیز ہوں گی۔
کانفرنس میں ’بلیک پینتھر 2‘، ’گارڈینز آف دا گلیکسی 3‘ اور ’کیپٹن مارول 2‘ کے نام بھی سامنے آئے لیکن تاریخوں کا اعلان نہ ہو سکا۔
مارول نے یہ بھی بتایا کہ نئی ’فنٹاسٹک فور‘ فلم پروڈکشن کے مراحل میں ہے جبکہ فلم ’بلیڈ‘ کا نیا ورژن بھی سامنے آئے گا، جس کے مرکزی اداکار مہرشالا علی ہوں گے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’مون لائٹ‘ اور’گرین بک‘ کے لیے آسکر جیتنے والے علی ’بلیڈ‘ میں آدھے انسان اور آدھے ویمپائر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ 2004 میں اداکار ویسلی سنائپس کی ’بلیڈ: ٹرینٹی‘ کے بعد یہ بلیڈ کا نیا ورژن ہو گا۔
مارول سٹوڈیوز کے صدر کیون فیگ نے کنونشن میں آئے جذباتی مداحوں کو بتایا: ’میں ڈیڑھ گھنٹے تک اپنی گفتگو میں آپ کو یہ بتا سکتا ہوں کہ اب تک ہم نے کیا کیا یا میں کچھ دیر میں آپ کو یہ بتاؤں کہ ہم آگے کیا کرنے جا رہے ہیں۔‘
مارول فلمیں اب تک دنیا بھر میں مجموعی طور پر 22 ارب ڈالرز کا بزنس کر چکی ہیں۔
فروری2021 میں مارول کا پہلا ایشیائی سپر ہیرو ’شینگ ۔ چی اینڈ دی لیجنڈ آف دا ٹین رنگز‘ میں جلوہ گر ہوگا۔
2022 تک کا مکمل شیڈول کچھ یوں ہے۔
یکم مئی، 2020 ۔ ’بلیک ویڈو‘
6 نومبر، 2020 ۔ ’دی ایٹرنلز‘
2020 ۔ ’دا فیلکن اینڈ دا ونٹر سولجر‘
12 فروری، 2021 ۔ ’شینگ چی اینڈ دا لیجنڈ آف دا ٹین رنگز‘
2021 ۔ ’وانڈا ویژن‘
2021 ۔ ’لوکی‘
7 مئی، 2021 ۔ ’ڈاکٹر سٹرینج ان دا ملٹی ورس آف میڈنس‘
2021 ۔ ’واٹ ایف‘
2021 ۔ ’ہاک آئی‘
5 نومبر، 2021 ۔ ’تھور: لو اینڈ تھنڈر‘
© The Independent