پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کو بتایا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔
New Zealand team arrives in Lahore for the white-ball series #PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/sD90oabB5B
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 11, 2023
مہمان ٹیم نے ٹام لیتھم کی قیادت میں گرین شرٹس کے خلاف پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دونوں ٹیموں کے درمیان 14، 15، 17 اپریل کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تین جبکہ 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں ٹی ٹوئنٹی میچ ہوں گے، جس کے بعد ون ڈے سیریز کا انعقاد ہو گا۔
پی سی بی کے مطابق چوتھے اور پانچویں ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے ٹکٹ 11 اپریل سے آن لائن دستیاب ہیں۔
اس سیریز میں پاکستان کے ٹاپ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی چار مہینے بعد عالمی کرکٹ میں واپسی ہو رہی ہے۔
شاہین آفریدی گذشتہ سال جولائی میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں گھنٹے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
انہوں نے آخری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کے فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان، جنھیں افغانستان کے خلاف سیریز میں آرام دیا گیا تھا، دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔