باربی کی وجہ سے ’پوری دنیا میں‘ گلابی رنگ کی قلت

فلم کی پروڈکشن ڈیزائنر گرین ووڈ نے کہا کہ اس فلم کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر گلابی رنگ کی قلت پیدا ہوگئی۔

باربی میں مرکزی کردار مارگٹ روبی نے ادا کیا ہے (وارنر برادرز پکچرز ٹوئٹر/ سکرین گریب)

باربی کے لیے اتنے زیادہ گلابی رنگ کی ضرورت پڑی کہ کمپنی کے لیے دنیا بھر میں سپلائی کم پڑ گئی۔

ہدایت کار گریٹا گرویگ اور فلم کی پروڈکشن ڈیزائنر سارہ گرین ووڈ نے گذشتہ ہفتے بیٹھ کر باربی لینڈ کی تعمیر کے متعلق بات کی۔

انٹرویو کے دوران گرین ووڈ نے آرکیٹیکچرل ڈائجسٹ نامی میگزین کو بتایا کہ اس فلم کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر گلابی رنگ کی قلت پیدا ہوگئی۔

انہوں نے کہا، ’دنیا میں گلابی رنگ ختم ہو گیا۔‘

فلم میں روسکو نامی جس کمپنی کا رنگ استعمال کیا گیا، اس کی گلوبل مارکیٹنگ کی نائب صدر لارین پراؤڈ نے گرین ووڈ کے دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے لاس اینجلس ٹائمز کو بتایا کہ فلم میں ’جتنا رنگ استعمال کیا گیا ہمارے پاس اتنا ہی تھا۔

’ان کے پاس کمی تھی اور پھر جتنا ہمارے پاس تھا وہ سب ہم نے انہیں دے دیا۔ مجھے نہیں پتہ وہ یہ دعویٰ کرنے کے اہل ہیں یا نہیں، انہوں نے ہم سے سارا رنگ خرید لیا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سیٹ کے رنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، گرویگ نے کہا: ’میں چاہتی تھی بہت شوخ گلابی رنگ ہو، اور سب کچھ تقریبأ ایک ہی جیسا ہو۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’وہ یہ نہیں بھولنا چاہتیں کہ بچپن میں مجھے کیوں باربی سے پیار ہوا تھا۔‘

فلم کا حقیقی ڈریم ہاؤس، وارنر برادرز سٹوڈیوز لندن میں تعمیر کیا گیا تھا۔

فوشیا گلابی رنگ کے فینٹسی گھر میں باربی کے ملبوسات والی ایک بڑی الماری، تیرنے والی اشیا سے بھرے تالاب میں گرتی شوخ گلابی رنگ کی سلائڈ اور دل کی شکل کا گلابی بستر ہے جس پر گلابی تکیے اور کلیم شیل ہیڈ بورڈ شامل ہیں۔

گرویگ اور گرین ووڈ کا کہنا ہے کہ اس ڈریم ہاوس کے لیے وہ ’پام سپرنگز مڈ سنچری ماڈرن ازم‘ سے متاثر ہوئیں کیونکہ ’اس دور کے بارے میں سب کچھ بالکل حقیقی تھا۔‘

باربی میں دیگر مشہور شخصیات کے ساتھ مرکزی کردار مارگٹ روبی اور کین کا کردار رائن گوسلنگ ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کا پریمیئر 21 جولائی کو ہوگا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فلم