اٹلی: کینسر کے مریضوں کے لیے ’بھول جانے‘ کا خصوصی قانون

اس قانون کے بعد کینسر سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی بیماری کی معلومات کسی سے شیئر نہیں کی جا سکیں گی۔،

کینسر کے مریضوں کو اپنے مرض کی وجہ سے مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے (اینواتو)

اٹلی کی وزیراعظم جورجا میلونی نے منگل کو عہد کیا ہے کہ وہ کینسر سے بچ جانے والے افراد کے لیے ’بھول جانے کے حق‘ (آر ٹی بی ایف) کے متعلق ایک قانون منظور کریں گی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ اٹلی میں کینسر سے بچ جانے والے نو لاکھ افراد ایسے ہیں جنہیں اپنی صحت کے متعلق ماضی کی وجہ سے انشورنس یا قرض لینے، یا بچہ گود لینے کے لیے درخواست دینے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

جارجیا میلونی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی حکومت آر ٹی بی ایف سے متعلق قوانین کے مسودے پر بہت احتیاط سے غور کر رہی ہے اور انہوں نے وزیر صحت اورازیو شیلاسی کو یہ کام سونپا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں پیش رفت کا جائزہ لیں اور ’ضروری مدد‘ اور تعاون فراہم کریں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد کم سے کم وقت میں ایک ایسا قانون بنانا ہے جو ایک انتہائی حقیقی مسئلہ حل کر سکے جس سے بہت سارے  اطالوی شہریوں کی زندگیاں متاثر ہوتی ہیں۔

ان تجاویز کے باعث کینسر سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو مالی اداروں یا گود لینے والے حکام کے ساتھ اپنی سابقہ حالت کے بارے میں معلومات شیئر نہیں کرنی پڑیں گی، بشرطیکہ ان کا علاج ختم ہوئے پانچ سے 10 سال گزر چکے ہوں۔

اصلاحات کے لیے مہم چلانے والی اطالوی میڈیکل اونکولوجی ایسوسی ایشن (اے آئی او ایم) کے مطابق، اسی طرح کے قوانین فرانس، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، بیلجیئم اور پرتگال میں پہلے ہی نافذ ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت