انڈین ریاست راجستھان کے ’گلابی شہر‘ جے پور کے رہائشی ٹِکم چند پہاڑی تقریباً ایک صدی پرانے باکس کیمرے کے محافظ ہیں اور اس کی مدد سے انہوں نے بہت سے تاریخی لمحات سمیٹ رکھے ہیں۔
یہ صرف ایک کیمرہ نہیں ہے بلکہ ٹکم چند کی روزی روٹی کا ذریعہ بھی ہے اور وہ بھی تین نسلوں سے۔ 1860 کی دہائی میں ٹکم چند کے دادا اسے ہندوستان لائے اور پھر یہ ان کے خاندانی ورثے کا حصہ بن گیا۔
یہ کیمرہ بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کے ذریعے لمحات کی منفرد تصویر کشی کرتا ہے۔
ٹکم چند جب ہوا محل کے اطراف سیاحوں اور مقامی لوگوں کی تصاویر کھینچ رہے ہوتے ہیں تو وہ اپنے دادا کے دنوں کو بڑے شوق سے یاد کرتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہ کیمرہ گزرے سالوں میں متعدد مرتبہ مرمت کیا جاچکا ہے لیکن اس کی پائیداری قابل توجہ ہے۔ تاہم تصاویر تیار کرنے کے لیے درکار مواد اب انڈیا میں تیار نہیں کیا جاتا اور اسے فرانس سے درآمد کیا جاتا ہے۔
ان چیلنجز کے باوجود ٹکم چند اپنے فن کے لیے پرعزم ہیں اور اپنے کیمرے کو فعال رکھنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔
اس صدی پرانے باکس کیمرہ کے ساتھ ٹکم چند پہاڑی ’یادوں کے محافظ‘ کے طور پر کھڑے ہیں اور 1977 سے لے کر اب تک وہ 30 سے 35 ہزار تصاویر بنا چکے ہیں۔
ان کی لگن اور جذبہ فوٹو گرافی کی طاقت کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے، جو ہمیں ماضی کا احترام کرتے ہوئے حال کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کی یاد دلاتا ہے۔
تاہم ٹکم چند کو اس بات کا بھی شکوہ ہے کہ ان کے کیمرے میں سمٹی تاریخ کے لیے انڈیا میں سیاحوں کے دل میں وہ قدر نہیں ہے، جو ہونی چاہیے۔