ایران میں ’دہشت گرد‘ حملہ، چار پولیس اہلکاروں کی موت

ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق صوبہ سیستان بلوچستان کا شہر زاہدان میں حملہ آوروں نے پولیس کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت اور مقاصد کا تعین نہیں ہو سکا (تصویر: عصر ایران انڈپینڈنٹ فارسی)

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اتوار کو ملک کے جنوب مشرق میں زاہدان شہر میں ایک ’دہشت گرد‘ حملے میں کم از کم چار ٹریفک پولیس اہلکاروں کی موت واقع ہوئی ہے۔  

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے تسنیم کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے عدالتی حکم جاری کر دیا گیا۔

ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کا دارالحکومت زاہدان، جس کی سرحد پاکستان اور افغانستان سے ملتی ہے، ایران کے غریب ترین صوبوں میں سے ایک ہے اور منشیات کی اسمگلنگ کا ایک بڑا راستہ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تسنیم کی رپورٹ میں مزید کہا گیا: ’آج حملہ آوروں نے پولیس کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا.. اور گاڑی پر گولی چلا دی۔‘

فوری طور پر حملہ آوروں کی شناخت اور ان کے مقاصد واضح نہیں ہو سکے۔

آٹھ جولائی کو مسلح افراد اور خود کش حملہ آوروں نے زاہدان کے ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں دو پولیس افسران اور چار حملہ آوروں کی اموات ہوئی تھیں۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے اگلے روز زاہدان میں پولیس سٹیشن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ’دہشت گردی کی لعنت کے خلاف مشترکہ جنگ میں ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا تھا۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا